Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
51 - 64
{۲} ماں کا دودھ پینے والے بچے کو الرجی(lergy Al ) کا امکان کم ہوتا اور دست (Diarrhoea)بھی کم ہی لگتے ہیں اوراگر لگتے بھی ہیں تو زیادہ خطرناک ثابت نہیں ہوتے ، جبکہ جو مَدَنی مُنّے اور مَدَنی منیاں ماں کادودھ نہیں پیتے انہیں ماں کاد ودھ پینے والوں کے مقابلے میں الرجی کاامکان سات گنا اور دَستوں  (Diarrhoea) کا امکان پندرہ گناہوتا ہے۔
{۳} ماں کادودھ پینے والے بچوںکے دانتوں کے سڑنے ،کالے پڑنے، سینے کے انفیکشن ،دمے ، معدے کی خرابیوں نیز گلے، ناک اورکان کی بہت سی بیماریوں سے عموماً حفاظت رہتی ہے۔ 
{۴} اگر کسی سبب سے ماں دودھ نہ پلا سکے تو ڈبوں کے دودھ کے بجائے کسی بھی پرہیز گار خاتون سے دودھ پلایا جائے اِس سے بھی اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ فوائد حاصل ہو ں گے۔