Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
97 - 324
مال سے کرتے ہیں۔

مطلب:

    ہم دیگر سرداروں اوربادشاہوں کی طرح اپنے سر میں خوشبو لگاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارے سرکے بال سفید ہوچکے ہیں یہ ہماری سرداری کی واضح دلیل ہے،ہم سخی لوگوں کی طرح مصیبتیں جھیلتے ہیں اور ہر وقت ہمارے ہاں مہمانوں کی آمدو رفت رہتی ہے اور ہم ایسے لوگ ہیں کہ اگر کسی کو قتل کرڈالیں تو قصاص لینے کی کوئی جرأت نہیں کرتابلکہ دیت لینے پر راضی ہوجاتاہے۔
            کوئی آتا ہے کوئی جاتاہے  محفل کا ہے رنگ وہی

           ساقی کی نوازش جاری ہے مہمان بدلتے رہتے ہیں
حل لغات:
     بِیْضٌ:مف:اَلْاَبْیَضُ:
سفید،گوراچٹا۔
فی القرآن المجید:
 (وَمِنَ الْجِبَالِ جُدَدٌ بِیْضٌ وَحُمْرٌ مُّخْتَلِفٌ أَلْوَانُہَا) (35/27)
چاندی ، تلوار۔ وَجْہٌ اَبْیَضُ:بے داغ صاف چہرہ
۔ھُوَ رَجُلٌ اَبْیَضُ:
باعزت آدمی۔
مَفَارِقُ:مف:اَلْمَفْرَقُ:
جدائی کا مقام ، نقطہ انفصال،مرکزِ انفصال۔
اَلْمَفْرَقُ من الشَعْرِ:
بالوں کا وہ حصہ جہاں سے ان کو علیحدہ علیحدہ کرکے مانگ نکالی جاتی ہے، جدائی کی جگہ۔
تغلی:غلتِ القِدْرُ(ض)غَلْیًا:
ہانڈی کاجوش مارنا،کھولنا،ابلنا۔غلَی الرجلُ:غصہ سے کھول جانا،آگ بگولا ہوجانا۔
 (کَغَلْیِ الْحَمِیْم) (44/46)
مراجل:مف: مِرجَل:
مٹی کی پختہ ہانڈی، بائلر، بھاپ وغیرہ بنانے کی مشین۔ دیگچی ، کنگھی۔
نأسوا:اَسَا الْجُرْحَ (ن)اَسْوًا:
زخم کی دواکرنا، مایو سیوں کا علاج کرنا۔ الرجلَ:کسی کو تسلی اور دلاسہ دینا۔بینھم:لوگوں کے درمیان صلح کرانا۔ اموال:مف:مال:مال ودولت ۔
 (إِنَّمَا أَمْوَالُکُمْ وَأَوْلَادُکُمْ فِتْنَۃٌ) (64/15)
مال ہر اس گھریلو یا تجارتی سامان یا زمین وجائداد، جانور یا نقد سرمایہ کو کہتے ہیں جو فرد یا جماعت کی ملکیت میں ہو، زمانہ جاہلیت میں اس کا اطلاق صر ف اونٹوں پر ہوتا تھا۔رَجُلٌ مَالٌ:مالدار آدمی ۔
اَلْمَالُ الْاِحْتِیَاطِیُّ۔
محفوظ سرمایہ۔
مَالُ الاَطْیَانِ:
مال گذاری ،زمین ٹیکس۔آثار:مف:الاَثَر:نشان،ا ثر۔
 (سِیْمَاہُمْ فِیْ وُجُوہِہِم مِّنْ أَثَرِ السُّجُودِ)(48/29)
تلوار کی چمک ، بقیہ ، خبر منقول، سنتِ باقیہ ، علم آثار قدیمہ،اثریات، پرانی یادگاریں یا عمارتیں۔دارالآثار:میوزیم ،عجائب گھر۔ایدینا:مف:الید:ہاتھ،اس کا اطلاق مونڈھے سے انگلیوں کے کناروں تک ہوتاہے، مؤنث ہے۔ہرچیز کو پکڑنے کا دستہ، کرتے وغیرہ کی آستین، احسان وانعام جو دوسروں پر کیا جائے ،نعمت، ا قتدار، طاقت وقدرت، بازو ، جانو کی اگلی ٹانگ، پرندے کا بازو، اثرورسوخ، اہلیت، مدد، فریاد رسی، ندامت، راستہ، ظلم سے رکاوٹ۔
Flag Counter