کسی کام کے لئے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کے لئے آگے بڑھنا۔
ملاقات کرنا، پانا، دیکھنا ، استقبال کرنا۔
(وَنُخْرِجُ لَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ کِتَاباً یَلْقَاہُ مَنشُورا) (17/13)
کسی کو کچھ اتفاقًا مل جانا، واسطہ پڑنا۔عربی مقولہ ہے:
''مایَلْقَی الشّجِیُّ منَ الخَلِیِّ''۔
غمگین بے غم سے کیا پائے گا، جس نے غم نہ اٹھایا ہو وہ غمگین کی تکلیف کیا سمجھے گا۔
اَلسَّوَابِقُ:مف:اَلسَّابِقُ:
آگے رہنے والا،سبقت لے جانے والا۔
(وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُون) (56/10)
دوڑمیں جیتنے والاگھوڑا،گھڑدوڑمیں پہلے نمبرپر آنے والا گھوڑا۔
اَلْمُصَلِّیْنَ:مف :اَلْمُصَلَّیْ:
گھڑدوڑمیں دوسرے نمبر پرآنے والا گھوڑا۔ اس کے بعد ترتیب اس طرح ہے،
اَلْمُسَلِّی۔اَلتَّالِی۔اَلْمُرْتاحُ۔اَلْعاطِفُ۔ اَلْمُؤَمِّلُ۔اَلْخَظْمِی۔ اَللَّطِیْمُ۔اَلسُّکَیْتُ۔
5۔۔۔۔۔۔
وَلَیْسَ یَھْلِکُ مِنَّا سَیِّدٌ اَبَدًا اِلَّا افْتَلَیْنَا غُلامًا سَیِّدًا فِیْنَا
ترجمہ:
جب بھی ہمارا کوئی سردار مرجائے تو ہم دودھ پیتے بچے کا دودھ چھڑاتے ہیں اس حال میں کہ وہ ہم میں سردار ہوتاہے۔
مطلب:
ہمارے کسی سردار کی موت سے ہماری سرداری ختم نہیں ہوتی؛ کیونکہ ہمارا بچہ بچہ سردار بننے کا اہل ہے۔
حل لغات:
سَیِّدٌ:مالک، بادشاہ۔
(وَأَلْفَیَا سَیِّدَھَا لَدَی الْبَابِ) (12/25)