Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
88 - 324
8۔۔۔۔۔۔

       اذا ھزہ فی عَظْمِ قِرْنٍ تھللت              نواجذ افوا ہ المنایا الضواحک
ترجمہ:

    جب کسی ہمسرکی ہڈی میں تلوار کوہلاتاہے تو ہنسنے والی موتوں کے مونہوں کی آخری داڑھیں چمکنے لگتی ہیں۔ 

مطلب:

    ایسا سخت وار کرتاہے کہ تلوار گوشت کو کا ٹتی ہوئی ہڈی تک پہنچ جاتی ہے اس کا ری ضرب سے موت اپنی مراد کے حصو ل پر خوشی سے ایسے قہقہے لگاتی ہے کہ اس کی آخری داڑھیں نظر آتی ہیں۔
                 جب تیری شمشیرسے کتنے ہی سر  اڑجائیں گے

                 رنگ سب کے باعث ِ خوف وخطر اڑجائیں گے
حل لغات:

    عَظْمٌ:ہڈی۔ج:عِظَامٌ۔
فی القرآن المجید:
 (قَالَ مَنْ یُحْیِیْ الْعِظَامَ وَھِیَ رَمِیْمٌ)(36/78)
کسی چیزکا بڑا حصہ ، ہل میں لگاہو ا نوکدار لوہا۔ قَرْنٌ:سینگ ، انسان اور شیطان کے سر کاکنارہ(جہاں جانور کاسینگ ہوتاہے)قوم کاسردار، تلواریاپھلکے کی دھار ، سورج کی پہلی کرن، پہاڑ یا ٹیلے کی چوٹی، ٹڈی کے سر کا بال، لوبیاوغیرہ کاغلاف،پھلی (جس میں بیج یا دانے ہوتے ہیں)صاف چکنا پتھر جس پر کوئی نشان نہ ہو، دوڑ کا ایک پھیرا، سو سال کا عرصہ،صدی، زمانہ۔
فی الحدیث:((خیرالقرون قرنی))
ایک صدی کے لوگ، نسل، عورت کی زلف۔
ج:قُرُوْنُ،۔تَھَلَّلَتْ:(تفعل)، تھلل الوجہُ:
چہرے کاچمکنا۔
نواجذ: مف:الناجذ:
داڑھ۔
''عضوا علیہ بالنواجذ''۔ المنایا:مف:اَلْمَنِیُۃُ:
موت۔
''المنیۃ لا اَلدُنِیُۃُ'':
یعنی ذلت کی زندگی سے موت بہتر ہے۔
اَلضَّوَاحِکُ:مف:ضَاحِکَۃُ،:
ہر وہ دانت جو ہنسنے میں ظاہر ہو۔اگلے دانت کے قریب والی داڑھ۔
 (ضَاحِکَۃٌ مُّسْتَبْشِرَۃٌ)۔(8/39)
9۔۔۔۔۔۔

    یَرَی الْوَحْشَۃَ الْاُ نْسَ الْاَنِیْسَ وَیَھْتَدِیْ             بِحَیْثُ اھْتَدَتْ اُمُّ النُّجُوْمِ الشَّوَابِکٖ
ترجمہ:

    وہ تنہائی کومانوس دوست سمجھتاہے اور وہاں راستہ پاتاہے جہاں کہکشاں راستہ پاتی ہے ۔

مطلب:

    تنہائی سے مانوسیت کی دو وجہیں ہوسکتی ہیں ایک یہ کہ وہ جنگلات و بیابانات کے سفرکا عادی ہے جس کی وجہ سے
Flag Counter