ترجمہ:
وہ کاٹنے والی تلوار کی طرح ارادے کو پورا کرنے والا،سخت جنگجو ہے اس کے گھر کے صحن کا ارادہ نہیں کیا جاسکتا۔
مطلب:
کسی کی جرأت نہیں کہ اس کے گھرکو میلی نظر سے دیکھے اور جس طرح تیز دھار تلوار کا ٹ کر رکھ دیتی ہے اسی طرح یہ بھی اپنا ارادہ پورا کرکے ہی رہتاہے۔
ارادے جن کے پختہ ہوں نظر جن کی خدا پرہو
وہ تلا طم خیز موجوں سے گھبرایا نہیں کرتے
حل لغات:
صعب:دشوار،سخت،مشکل،خودر دار آدمی،دشوار گذار۔ الْکَرِیْھَۃُ:جنگ یاجنگ کی شدت،گھمسان کی لڑائی،آفت،مصیبت۔
قصد کرنا، چاہنا۔جَنَابٌ۔محلہ ، گھرکا صحن، حفاظت، گوشہ ، لقب تعظیمی۔مَاضِیْ ۔گذشتہ زمانہ، وہ فعل جو گذشتہ زمانہ پردلالت کرے،جاری، نافذ ہو کررہنے والا ، تیز، تیز تلوار۔ ج:مواضٍ۔ اَلْعَزِیْمَۃُ:پختہ ارادہ ، حو.صلہ، وہ کہ جس کا پختہ ارادہ کیا گیا ہو۔اَلْحُسَامُ:تیزتلوار۔حسام السیف:تلوار کی دھار۔المقصل:تیز تلوار ، تیز طرار زبان۔
8۔۔۔۔۔۔
یَحْمِیْ الصِّحابَ اذا تَکُونُ عَظِیْمَۃٌ واذا ھُمْ نَزَلُوْا فَمَاْءوَی الْعُیَّلٖ
ترجمہ:
جب کوئی بڑا واقعہ پیش آئے تو دوستوں کی حفاظت کرتاہے اور جب وہ اس کے ہاں مہمان بنیں تو فقراء کے لئے جائے پناہ ہے ۔
مطلب:
وہ دوست و احباب کو مشکل وقت میں بے یار ومدد گار نہیں چھوڑتااور دوست یا کوئی بھی خواہ فقیر ہی کیوں نہ ہوسب کی مہمان نوازی کرتاہے ۔