Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
81 - 324
یَھْوِیْ:ھَوَی الشَّیءُ(ض)ھُوِیًّا:
اوپر سے نیچے آنا۔
(وَالنَّجْمِ اِذَا ہَوٰی) (53/ا)
اَلْھَویٰ:میلان، محبت۔
''اِنَّ الْھَوٰی مِنَ النَّوٰی''۔
محبت دوری سے پیدا ہوتی ہے۔ خواہش نفس، خواہشمند طبیعت۔
 (فَاحْکُمۡ بَیۡنَ النَّاسِ بِالْحَقِّ وَلَا تَتَّبِعِ الْہَوٰی )(38/ 26)
محبوب وپسندیدہ شے۔ج:اَھْواءُ،۔

فائدہ:

    ھَوٰی کا استعمال زیادہ ترغیر محمود چیزوں کے لئے ہوتا ہے، اسی لئے کہتے ہیں:''
فلان من اھل الاھواء''۔مَخَارِمُ:مف، مَخْرِمٌ:
پہاڑیا ریت میں راستہ۔ مَخْرِمُ الْجَبَلِ:پہاڑ کی نکلی ہوئی نوک۔اَلْاَجْدَلُ: شکرہ۔ج:اَجَادِلُ۔
6۔۔۔۔۔۔

        واِذَا نَظَرْتَ اِلٰی اَسِرَّۃِ وَجْھِہٖ           بَرَقَتْ کَبَرْ قِ الْعَارِضِ الْمُتَھَلِّلٖ
ترجمہ:

    اور جب تو اس کے چہرے کی خوبیوں کو دیکھے تو چمکنے والے بادل کی طرح چمک رہی ہیں ۔

مطلب:

     سابقہ اشعارمیں شاعر نے کہا تھا کہ وہ پھولا ہوا نہیں ہے تو کہیں اس سے یہ گمان نہ ہو کہ بعض دبلے حضرات کی طرح اس کا چہرہ بھی مرجھایا ہوااور جھریو ں کی وجہ سے بد نما بنا ہواہے بلکہ اس کاچہرہ روشن وتاباں ہے ۔
حل لغات:
     نَظَرْتَ:نظر الی الشیءِ (ن)نَظْرًا:
کسی چیز پر نگاہ ڈالنا،غورسے دیکھنا ۔فیہ:غوروفکر کرنا۔عربی مقولہ ہے:
''مَنْ نَظَرَ فِی الْعَوَاقِبِ سَلِمَ مِنَ النَّوَائِبِ''
جو انجام پر نظر رکھے گا وہ حادثوں سے محفوظ رہے گا۔اَسِرَّۃٌ:مف، سِرَارٌ:ہتھیلی کے اند رکی لکیریں ۔ پیشانی اور چہرہ کے خطوط۔وَجْہٌ:سردارقوم، شریف ومعزز آدمی۔ ج:وُجُوْہٌ۔چہرہ، صورت، مظہر،ہر شے کا سامنے والا حصہ ،نفس شے، ذات۔
فی القرآن المجید:
 (کُلُّ شَیْءٍ ھَالِکٌ إِلَّا وَجْہَہ) (28/88)
دل۔فی الحدیث:
 ((لَتُسَوُّنَّ صُفُوفکم او لیُخا لِفَنَّ اﷲ بین وُجُو ھِکم))
زمانہ کا ابتدائی حصہ،دن کا اول حصہ ،صبح کی نماز،ستارے کا دکھا ئی دینے والا جز،کپڑے کا دکھائی دینے والاحصہ،کسی مسئلہ کا صاف دکھائی دینے والا مفہوم،گھر کا سامنے والاحصہ جس میں دروازہ ہوتاہے، تھوڑا پانی ،مرتبہ،قصد،سمت،گوشہ ،پہلو، جانب، طرف، راستہ، ڈگر، صحت، کلام کا مقصو د بالذا ت مفہوم و مطلب،صفت، سبب،بنیاد، مد،سارنگی کی نےَ کا کنارہ والا جز،سطح۔
بَرَقَتْ:برق(ن)بَرْقاً:
بجلی کا چمکنا، جھلملانا، چمکنا۔
 (یَکَادُ الْبَرْقُ یَخْطَفُ أَبْصَارَہُمْ) (2/20)
العارض:افق میں پھیلا ہوا بادل ۔
 (ہَذَا عَارِضٌ مُّمْطِرُنَا)۔(46/24)
پہاڑ،چہرے کا ایک حصہ،رخسار، گردن کا
Flag Counter