Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
78 - 324
مجبورًا،بادلِ ناخواستہ ، انکار،جبریہ مشقت۔بعض کے بقول بالضمّ وہ کام جس پر خود اپنے آپ کو مجبور کیا جائے اور بالفتح جو کام دوسروں سے زبردستی کیا جائے۔
5۔۔۔۔۔۔

            فَاَتَتْ بِہٖ حُوْشَ الْفُؤَادِ مُبَطَّنًا            سُھُدًا اِذا ما نَامَ لَیْلُ الْھَوْجَلٖ
ترجمہ:

    تو اس کی ماں نے اسے جنا تیز فہم باریک پیٹ والا کم سونے والا جب کہ سست آدمی کی رات سوتی ہے۔

فائدہ:

     اس میں''نام''کی اسناد''لیل''کی طرف ہے جو اس کا غیر ماوضع لہ ہے؛ لہٰذا یہ اسناد مجاز عقلی ہے۔
حقیقتِ عقلیہ کی تعریف :
    فعل یا شبہ فعل کی اسناد اس کی طرف کرنا جس کیلئے وہ مبنی (وضع کیاگیا)ہے، جیسے :فعل معروف ،اسم فاعل،اسم تفضیل اورصفت مشبہ کی اسناد ان کے فاعل کی طرف ،اسی طرح فعل مجہول اور اسم مفعول کی اسناد مفعول کی طرف ۔
مجاز عقلی کی تعریف :
    فعل یا شبہ فعل کی اسناد اس کی طرف کرنا جس کیلئے وہ مبنی نہ ہو جیسے فعل یا شبہ فعل کی اسناد زمان کی طرف یا مکان کی طرف یا فعل معروف کی اسنا د مفعول کی طرف اور فعل مجہول کی اسناد فاعل کی طرف ۔
حل لغات:
     حُوْشُ الْفُؤَادِ:تیز فہم آدمی ،مظبوط دل کا آدمی۔الْفُؤَادُ:دل، بسا اوقات عقل پر بھی اس کا اطلاق ہوتا۔
فی القرآن المجید:
 ( انَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَاد کُلُّ أولٰـئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْؤُولاً)۔(17/36)
ج:اَفْئِدَۃٌ۔مُبَطَّنٌ:
پتلے اور چپکے ہو ئے پیٹ والا،وہ گھوڑا جس کی پیٹھ اورکمرسفید ہو۔سُھُدٌ:بہت جاگنے والا،بہت کم سونے والا۔''فُلانٌ سُھُدٌ'' ۔ چوکنااور محتاط آدمی۔اَلْھَوْجَلُ:بے نشان دور کابیابان،بے نشان راستہ ،ایسی زمین جس میں کچھ پتہ نہ چلے،سست،بے وقوف،بدکارعورت، لمبی رات،اونگھ کابقیہ،کشتی کالنگر،ماہر رہبر، سست رفتاری ۔
6۔۔۔۔۔۔

     فَاِذَا نَبَذْتَ لَہُ الْحَصَاۃَ رَاَئیْتَہ،            یَنْزُوْ لِوَقْعَتِھَا طُمُوْرَ الْاَخْیَلٖ
ترجمہ:

    جب تو اس کی طرف کنکری پھینکے تو اسے دیکھے گا کنکری کے گرنے کے وقت شکرے کے کودنے کی طرح کودتاہے ۔
Flag Counter