Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
76 - 324
حل لغات:
    اَلظَّلَامُ:تاریکی،اندھیرا۔ مِغْشَمٌ:دلیراور اپنی بات پر اٹل،بڑا ظالم، خود سر۔جَلْدٌ:صفت،
ج:اَجْلادٌ وجِلادٌ۔جلُدَ (ک)جَلادَۃً،
مضبوط وقوی ہونا۔ناپسند چیز کوبرداشت کرنا۔ اَلْفِتْیَانُ مف:اَلْفَتٰی: نوجوان،سخی،بہادر،خادم۔
فی القرآن المجید:
 (قَالُوا سَمِعْنَا فَتًی یَذْکُرُہُمْ یُقَالُ لَہُ إِبْرَاہِیْم)(21/60)
مُثَقَّلٌ:مفع(تفعیل)زیرِ بار،لداہوا،بوجھ میں دباہوا،تھکا ہوا،کاہل،اونگھتاہوا۔ ثَقَّلَہٗ:بو جھل کرنا،بھاری کرنا،زیرِبار کرنا،تھکادینا،پریشان کرنا،بوجھ تلے دبادینا۔
2۔۔۔۔۔۔

     مِمَّنْ حَمَلْنَ بِہٖ وَھُنَّ عَوَاقِدٌ              حُبُکَ النِّطَاقِ فَشَبَّ غَیْرَ مُھَبَّلٖ
ترجمہ:

     وہ ان جوانوں میں سے ہے جن کے ساتھ عورتیں اس حال میں حاملہ ہوئیں کہ وہ کمر بندکی رسیوں کو گرہ لگانے والی تھیں اسی لئے وہ اس حال میں جوان ہوا کہ محض پھولاہوا نہیں تھا۔

مطلب:

     ممدوح کی ماں جماع کے لئے از خودد راضی نہیں ہوئی تھی بلکہ جبراً اس سے جماع کیا گیا تھاجس سے یہ پید ا ہوا۔عرب کا خیال تھا کہ جوعورت جماع کے لئے راضی نہ ہو اور زبردستی اس سے جماع کیا جائے تو اس کا بچہ طاقتور اور بہادر پیدا ہوتاہے۔
حل لغات:
    حَمَلْنَ:حَمَلَتِ الْمَرْاَۃُ:
حاملہ ہونا۔
فی القرآن المجید:
 (حَمَلَتْہُ أُمُّہُ وَھْناً)(31/14)
عَوَاقِدُ:مف، العاقِدَۃُ :
گرہ لگانے والی،جادوگرنی۔
عَقَدَالْحَبْلَ(ض)عَقْدًا:
گرہ لگانا۔حُبُکٌ:مف:الحُبْکَۃُ۔کمر بند،پیٹی، ازار باندھنے کی جگہ،پاجامے کا نیفہ جس میں ازار بند ہوتاہے۔النِّطاقُ:کمر پر باند ھی جانے والی پیٹی یا پٹکا،پٹکا یا پیٹی جسے کا م کرنے والی عورت کام کرتے وقت چستی کے لئے کمر پر باند ھ لیتی ہے ۔کمر بند،حدود،حلقہ، دائرہ،پیمانہ ،علاقہ،سطح۔
شَبَّ:الغُلامُ(ض)شَبَابًا:
لڑکے کا جوان ہونا۔ مُھَبَّلٌ:مفع (تفعیل)،
''ھَبَّلَ اللَّحْمُ فلانًا'':
کسی پر خوب گوشت چڑھنا،لحیم شحیم ہونا۔
1۔۔۔۔۔۔

       وَمُبَرَّ ءٍ مِنْ کُلِّ غُبَّرِ حَیْضَۃ               وفَسَادِ مُرْضِعَۃٍ ودَاءِ مُغِیْلٖ
ترجمہ:

    اور وہ حیض کے ہر باقی ماندہ حصے اور دودھ پلانے والی کے فساد اور حالت حمل میں دودھ پلانے والی کی بیماری سے پاک ہے۔
Flag Counter