Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
71 - 324
برتن بند کرنا۔مَنْخِرٌ:نتھنا،ناک۔ ج:مَنَاخِرٌ۔یہاں راستہ مرادہے ۔ جَاشَ الماءُ:اُبل کربہنا،زور سے نکل کر بہنا۔نَفْسُ الجَبَانِ:بھاگنے کا ارادہ کرنا۔
4۔۔۔۔۔۔

     اَقُوْلُ لِلِحْیانٍ وقد صَفِرَتْ لَھُم            وِطَابِیْ ویَوْمِیْ ضَیِّقُ اَلْجُحْرِ مُعْوِر،
ترجمہ:

    میں نے بنو لحیان سے کہا اس حال میں کہ میرے مشکیزے ان کی وجہ سے خالی ہوچکے تھے اور میرے لئے یہ دن تنگ سوراخ والاعیب دار تھا۔
حل لغات:
    صَفِرَتْ:صَفِرَ (س)صَفَرًا:
خالی ہونا۔جیسے:
صَفِرَالبَیتُ مِنَ الْمَتَاعِ،الاناءُ من الشرابِ۔
بھوکا ہونا،پیٹ میں کیڑے یا صفراء جمع ہوجانا۔ وِطاَبٌ:مف ،الوَطَبُ:دودھ کی مشک،بڑے پستان ، سخت دل والا مرد۔

شعر میں
''صَفِرَتْ لَھُمْ وِطَابِیْ''
سے مراد(الف)وِطَاب سے مراد:ظُرُوفُ الْعَسَلِ:شہد کے مشکیزے ۔ اس کے مطابق شعر کا ترجمہ ہو چکا۔(ب)
قد خَلٰی قَلْبِیْ مِنْ وُدِّھم کأنَّہ، یُرِیْدُ''وِطَابَ وُدِّیْ'':
میرا دل ان کی محبت سے خالی ہو چکا تھا۔یعنی انسان کے دل میں جوکسی کالحاظ وپاس ہوتاہے ان کی اس حرکت کے بعدوہ بھی نہیں رہا۔ اس کے مطابق شعر کا ترجمہ : میں نے بنو لحیان سے کہا اس حال میں کہ میرا دل ان کی محبت سے خالی ہو چکا تھا اور میرے لئے یہ دن تنگ سوراخ والاعیب دار تھا۔
 (ج)اَشْرَفَتْ نَفْسِیْ عَلَی الْہلاکِ بِسَبَبِہِمْ:
میرا نفس ان کی وجہ سے ہلاکت کے قریب تھا۔ اس کے مطابق شعر کا ترجمہ :میں نے بنو لحیان سے کہا اس حال میں کہ میرا نفس ان کی وجہ سے ہلاکت کے قریب تھا اور میرے لئے یہ دن تنگ سوراخ والاعیب دار تھا۔(د)وِطاب سے مراد''اَلْجِسْمُ'':یعنی روح جسم سے نکلنے کے قریب تھی۔اس کے مطابق شعر کا ترجمہ : میں نے بنو لحیان سے کہا اس حال میں کہ ان کی وجہ سے میری روح جسم سے نکلنے کے قریب تھی اور میرے لئے یہ دن تنگ سوراخ والاعیب دار تھا۔

    ضَیِّقٌ:تنگ ،چھوٹا،محصور،پریشان۔
فی القرآن المجید:
 (وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّکَ یَضِیْقُ صَدْرُک بِمَا یَقُولُون)(15/97)
اَلْجُحْرُ:بل،کھوہ،چھوٹے جانوروں اور کیڑے مکوڑوں کے رہنے کا سوراخ،حشرات الارض کے رہنے کی جگہ ۔
ج:جُحُوْرٌ، اَجْحَارٌ، جِحَرَۃُ، ۔ مُعْوِرٌ: اَعْوَرَ َالشیئُ:
ظاہر ہونا،ممکن ہونا،سامنے آنا،اعضاء مستورہ کا کھل جانا۔مَنْزِلُ فُلَانٍ:کسی کے مکان میں ایسا رخنا پڑنا جس سے دشمن کے اندر آنے کا ڈر ہو۔الفارسُ: گھوڑے سوار کی کسی جگہ کا کھل کر تلوار یا نیزے کی ز د میں ہوجانا۔
5۔۔۔۔۔۔

      ھُمَا خُطَّتَا اِمَّا اِسارٌ ومِنَّۃٌ              واِمَّا دَمٌ والْقَتْلُ بِالْحُرِّ اَجْدَر،
Flag Counter