(فَمَن شَہِدَ مِنکُمُ الشَّہْرَ) (2/185)
کسی بات کی یقینی خبر دینا۔ اَلْحَادِثُ:جائے واردات پر موجودہونا۔عربی مقولہ ہے:
''شَھَادَۃُ الْفِعالِ خیرٌ مِنْ شھادۃِ الرجالِ''
:اعمال کی گواہی لوگوں کی گواہی سے بہتر ہے۔ الخیل:بڑائی، خود پسندی، گھوڑے ، (اس لفظ سے اس کا واحد نہیں آتا)گھوڑے سواروں کی جماعت۔
''اَلخَیْلُ اَعْلَمُ بِفُرْسَانِھَا'':
گھوڑے اپنے سواروں کوخوب جانتے ہیں یعنی معاملہ شناس آدمی کو تلاش کرو۔ طِرَادٌ:مص(مفاعلۃ)حملہ آور ہونا،پیچھاکرنا،تعقب کرنا،حملہ کرنے میں مقابلہ کرنا،سبقت لے جانے کی کوشش کرنا۔
ایک دوسرے پر حملہ آور گھڑ سوار۔ سَلِیْمٌ:سانپ گزیدہ، قریب الموت،زخمی ، بے عیب ، صحیح وسالم ،تندرست،صا ف ستھرا، آفتوں سے محفوظ۔
(إِلَّا مَنْ أَتَی اللَّہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ) (26/89)
''مَنْ سَلِمَتْ سَرِیْرَتُہ، سَلِمَتْ عَلَانِیَتُہ،'':
جس کی باطنی خصلت درست ہوگی اس کا ظاہر بھی سالم ہوگا ۔ اَوْظِفَۃٌ:مف:وَظِیْفَۃٌ۔اونٹ یا گھوڑے وغیرہ کی پنڈلی،ہاتھ کا پتلا حصہ،سنگلاخ زمین،چلنے والا طاقتور آدمی۔
ج:وُظُوفٌ۔ قوائم:مف:قائمۃ:
تلوار کا دستہ، چوپائے کی ٹانگ ، تخت یا میزکا پایا ، عمارت کا ستون،بطوراستعارہ انسان کی ٹانگ کے لئے بھی استعمال کیاجا تا ہے۔
(مِّنْ أَہْلِ الْکِتَابِ أُمَّۃٌ قَآئِمَۃٌ)(3/113)
فہرست، فرد، لسٹ ،انڈیکس، کیٹلاک، جدول ۔
''اِذَا قامَ بِکَ الشَّرُّ فَاقْعُدْ'':
جب شر تجھے کھڑا کرے تو تو بیٹھا رہ۔یعنی ہر حال میں بردباررہ۔ھَیْکَلٌ:ہرموٹی اور ضخیم چیز۔ جیسے:فَرَسٌ ھَیْکَلٌ:لمباچوڑادرخت یاپودا،بلند عمارت،بت خانہ،یہودیوں کا مقد س بڑا عبادت خانہ،گرجا کے سامنے بنی ہوئی قربان گاہ، قدیم مصریوں کا بڑا بھاری اور آراستہ عبادت خانہ،مجسمہ،انجن کا ڈھانچہ،موٹر وغیرہ کی باڈی، انسان یاحیوان کی ہڈیوں کا ڈھانچہ ۔
2۔۔۔۔۔۔
فَدَعَوْا نَزَالِ فَکُنْتُ اَوَّلَ نَازِل وعَلَا مَ اَرْکَبُہ، اِذَا لَمْ اَنْزِلٖ
ترجمہ:
انہوں نے مقابلہ کے لئے پکارا کہ اترو!تو میں سب سے پہلے اترنے والاتھا جب نہ اترتا تو گھوڑے پر سوار کیوں ہوا تھا ۔
مطلب:
شاعر یہ بتارہاہے کہ لڑائی میں جب شہسوار اپنے جو ہرد کھا نے کے لیے جمع ہوئے تو میں بھی اپنا طاقتور گھوڑا لے کر پہنچ گیا، جب لڑائی میں دشمنوں نے للکار کر مقابل طلب کیا تو میں ہی مقابلہ کے لئے سب سے پہلے چلاگیااگر میں ایسا نہ کر تا تو پھر میدان جنگ میں جانے کی کیا ضرورت تھی ۔