Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
60 - 324
کاٹھیک نشانے پر پہنچنا،درست کرنا،کسی پر مصیبت نازل ہونا۔
 (مَا أَصَابَ مِن مُّصِیْبَۃٍ فِیْ الْأَرْضِ وَلَا فِیْ أَنفُسِکُمْ إِلَّا فِیْ کِتَابٍ مِّن قَبْلِ)(57/22)
عربی مقولہ ہے:
''مصائب قوم عند قوم فوائد''
:کسی قوم کی مصیبت میں کسی کے لئے فوائد ہوتے ہیں ۔ اَلرَّأْس:سردار قوم،ہر چیز کا بالائی حصہ۔
رَاْسُ السنۃِ اَوِالشھرِ:
سال یا مہینہ کا پہلا دن۔عربی مقولہ ہے:
'' رُبَّ رأس حَصِیْدُ اللِّسانِ'':
بہت سے سر زبان کے کاٹے ہو ئے ہیں ۔ج :رُؤوس۔
(وَامْسَحُوْا بِرُؤُوسِکُمْ)(5/6)
اِنْفَلَقَ(انفعال):پھٹنا۔
فلق الشیئَ(ض)فَلْقًا:
پھاڑنا ، دوٹکڑے کرنا۔
 ( إِنَّ اللّہَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوَی) (6/95)۔
3۔۔۔۔۔۔

     بِضَرْبَۃٍ لَمْ تَکُنْ مِنِّیْ مُخَالَسَۃً                   وَلَا تَعَجَّلْتُھَا جُبْنًا ولَا فَرَقَا
ترجمہ: 

    ایسی ضرب سے جو مجھ سے جلد بازی میں سرزد نہیں ہوئی تھی اور نہ ہی میں نے ضرب لگانے میں بزدلی اور ڈر کی وجہ سے جلد بازی کی۔

حل لغات:

    مخالسۃ:مص(مفاعلۃ)مارکر چھین لینا،اچک لینا،دھوکے سے جھپٹا مار کر چھین لینا۔تعجلت:(تفعّل) فی الامر:جلدی کرنا ،تیزی دکھانا۔فلانا:جلدی کرنے پر ابھارنا۔الشیئَ:جلدی سے لے لینا۔
فی القرآن المجید:
 (فَمَن تَعَجَّلَ فِیْ یَوْمَیْنِ فَلاَ إِثْمَ عَلَیْہِ)(2/203)
جُبْنٌ:مص،جَبُنَ(ک)جُبْنًا:
بزدل ہونا،کمزور دل والاہونا۔عربی کامقولہ ہے :
''اِنَّ الْجَبَانَ حَتْفُہ، مِن فَوْقِہٖ'':
بزدل کی موت اوپر سے نازل ہوتی ہے ۔ نامرد کے لئے بولا جاتاہے۔
                   وَقَالَ رَبِیْعَۃُ بْنُ مَقْرُوْمٍ الضَّبِیُّ (الکامل)
شاعر کاتعارف:
    شاعر کانام:ربیعہ بن مقروم ضبی ہے (متوفی 16ھ/637ء)یہ مخضرمی شاعر ہیں یعنی ا نہوں نے زمانہ اسلام اورزمانہ جاہلیت دونوں پائے ہیں۔اورجنگ ِ قادسیہ میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
1۔۔۔۔۔۔

     ولقد شَھِدْتُّ الْخَیْلَ یَوْمَ طِرَادِھَا            بِسَلِیْمِ اَوْظِفَۃِ الْقَوَائِمِ ھَیْکَلٖ
ترجمہ: 

    تحقیق میں شہسواروں میں موجود تھا ان کے حملہ کے دن طاقتور گھوڑے کے ساتھ جس کے پاؤں کی پنڈلیاں صحیح سالم تھیں ۔
Flag Counter