Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
37 - 324
جملہ اسمیہ پر داخل ہو گا۔جیسے:
 (إِنْ کُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَیْہَا حَافِظٌ)
ترجمہ کنزالایمان:''کوئی جان نہیں جس پر نگہبان نہ ہو''۔[الطارق:4]
فائدہ:
    ''لَمَّا''پانچ امورمیں''لَمْ''سے مختلف ہے ۔                                                                                   1۔۔۔۔۔۔ لماحرف شرط کے ساتھ استعمال نہیں ہوتا بخلاف لم کے۔

    2۔۔۔۔۔۔ لماکی نفی حا ل کے قریب ہو تی ہے جب کہ لم کی نفی میں یہ قید نہیں ۔

    3 ۔۔۔۔۔۔لماکے منفی کا ثبوت متوقع ہو تا ہے بخلاف لم کے منفی کے ۔

    4۔۔۔۔۔۔ لماکے منفی کو حذف کر نا جائز ہے بخلاف لم کے منفی کے ۔

    5۔۔۔۔۔۔ لماکے ذریعے کی جانے والی نفی زمانہ حا ل تک لگاتار ہو تی ہے جبکہ لم کے ذریعے کی گئی نفی متصل بھی ہو تی ہے اور منقطع بھی ۔                                        (المعجم الوسیط، ص 1015، مکتبہ رحمانیہ اردوبازار لاہور )
صَرَّحَ: صَرَّحَ الشیئُ:
واضح ہونا،کھلنا۔المُتَکَلِّمُ:متکلم کا صاف صاف کہنا۔ بِمَا فِیْ نَفْسِہٖ:ظاہر کر نا۔اَلْاَمْرَ: واضح کرنا ۔اَلْاَمْرُ:واضح ہونا،ظاہر ہونا ۔ (لازم ومتعدی)''صَرَّحَ الشَّرُّ''بیروت کے نسخہ میں''اصبح الشَّرُّ''ہے۔اَمْسٰی ومُمْسًی:یہ اَلْاِصْبَاحُ کی ضد ہیں۔اَمْسَی الْقومُ:شام کے وقت میں داخل ہو نا۔
 (فَسُبْحَانَ اللَّہِ حِیْنَ تُمْسُونَ) [الروم:7ا]
فلانًا:کسی کی کچھ مددکرنا۔بمعنی صار۔ شعر میں''صار ''کے معنی میں ہے۔ عُرْیَانٌ:برہنہ ،ننگا۔عُرْیانُ النَّجِیِّ:جو اپنے بھید کو نہ چھپائے ۔ عورت کیلئے ''عُرْیانَۃٌ''جواسم فاعل''فُعْلانٌ''کے وزن پر ہوتا ہے اس کی مؤنث ''تاء''کے اضافہ کے ساتھ بنتی ہے۔
 (مختار الصحاح)
4۔۔۔۔۔۔

     وَلَمْ یَبْقَ سِوَی الْعُدْوَا                               نِ دِنَّا ھُمْ کَمَا دَانُوْا
ترجمہ:

    اور ظلم وزیادتی کے سواکچھ باقی نہ رہا تو ہم نے انہیں ان کے کئے کا بدلہ دیا۔

مطلب:
     دِنَّا ھُمْ کَمَا دَانُوْا
''مخالفین نے پہلے جو کچھ کیا وہ بدلہ نہیں،پھر بھی دونوں کیلئے ایک جیسے الفاظ لائے گئے،صرف مطابقت وموافقت کرتے ہوئے اور مخاطب کو یہ بتانے کیلئے کہ یہ تمہارے عمل کا بد لا ہے ۔جیسے قرآن میں ہے:
 (إِنَّ الْمُنَافِقِیْنَ یُخَادِعُونَ اللّہَ وَہُوَخَادِعُہُمْ)
ترجمہ کنزالایمان:''بیشک منافق لوگ اپنے گمان میں اللہ کو فریب دیا چاہتے ہیں (ف)اور وہی انہیں غافل کرکے مارے گا''۔[النساء:142] اور
 ( اَللہُ یَسْتَہۡزِئُ بِہِمْ )۔
 [البقرۃ:15]
Flag Counter