(یَسُوۡمُوۡنَکُمْ سُوۡٓءَ الْعَذَابِ )
ترجمہ کنزالایمان:''وہ تم پر برا عذاب کرتے تھے''۔ [البقرۃ:49] ہرآفت و مرض۔
(وَأَدْخِلْ یَدَکَ فِیْ جَیْبِکَ تَخْرُجْ بَیْضَاء مِنْ غَیْرِ سُوء) [النمل:27 2]
ترجمہ کنزالایمان:''اور اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں ڈال نکلے گا سفید چمکتا بے عیب''۔سُوءُ الخُلُقِ:بدمزاجی ۔سُوءُ الظَّنِّ:بدگمانی ۔اِحْسَانٌ:مص:اَحْسَن (افعال)اچھاکرنا،اچھاکام کرنا ، نیکی کرنا۔
( ہَلْ جَزَآءُ الْاِحْسٰنِ اِلَّا الْاِحْسٰنُ )
ترجمہ کنزالایمان:''نیکی کابدلہ کیا ہے مگر نیکی''۔[الرحمن:60] ختنہ کرنا۔اِلَیہِ وبِہٖ:اچھابرتاؤکرنا، کسی کے ساتھ حسن سلوک کرنا، احسان کرنا۔عربی مقولہ ہے :
اَلْاِحْسَانُ یَقْطَعُ اللِّسَانَ:
احسان زبان کو بند کر دیتا ہے ۔
7۔۔۔۔۔۔
کَاَنَّ رَبَّکَ لَمْ یَخْلُقْ لِخَشْیَتِہٖ سِوَاھُمْ مِنْ جَمِیْعِ النَّاسِ اِنْسَانَا
ترجمہ:
گویاکہ تیرے رب نے اپنے خوف و ڈر کے لئے تمام لوگوں میں ان کے علاوہ کسی کو پیدا نہیں کیا۔
حل لغات:
رَبّ:اﷲتعالی کا نام ۔اﷲتعالی کے علاوہ کسی اور کے لئے لفظ ربّ اضافت کے بغیراستعمال نہیں ہو سکتا۔
( ارْجِعْ اِلٰی رَبِّکَ فَسْـَٔلْہُ مَا بَالُ النِّسْوَۃِ الّٰتِیۡ قَطَّعْنَ اَیۡدِیَہُنَّ )
ترجمہ کنزالایمان:''اپنے رب (بادشاہ)کے پاس پلٹ جا پھر اس سے پوچھ کیا حال ہے اور عورتوں کا جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹے تھے''۔[یوسف:50] مالک،آقا، مربی، نگران ،منتظم ، انعام دینے والا،اصلاح کرنے والا ۔
ج:اَرْبابٌ ورُبُوْبٌ۔لَمْ یَخْلُقْ:خلق (ن)خَلْقًا:
پیداکرنا ، عدم سے وجودمیں لانا۔
(ھُوَ الَّذِیْ خَلَقَ لَکُم مَّا فِیْ الأَرْضِ جَمِیْعًا) [البقرۃ:29]
ترجمہ کنزالایمان:''وہی ہے جس نے تمہارے لئے بنایا جو کچھ زمین میں ہے ''۔ اَلْقَوْلَ:بات گھڑنا ،جھوٹ گھڑنا۔
( اِنَّمَا تَعْبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللہِ اَوْثٰنًا وَّ تَخْلُقُوۡنَ اِفْکًا ) [التوبۃ:17]
ترجمہ کنزالایمان:''تم تو اللہ کے سوا بتوں کو پوجتے ہو اور نرا جھوٹ گڑ ھتے ہو ''۔
خَلَقَ اﷲُ لِلْحَرْبِ رِجَالًا:
اﷲ تعالی نے لڑائی کے لئے اورہی مردپیداکئے ہیں۔
خَشْیَۃً:مص۔خَشِیَ(س)خَشْیَۃً:
ڈرتے رہنا ، ڈرہونا،کھٹکا ہونا،اندیشہ ہونا۔ فلانًا ومِنْہُ۔ڈرنا،دل میں تعظیم وہیبت رکھتے ہوئے ڈرنا ۔
( اِنَّمَا یَخْشَی اللہَ مِنْ عِبَادِہِ الْعُلَمٰٓؤُا )
ترجمہ کنزالایمان:''اللہ سے اس کے بندوں میں وہی ڈرتے ہیں جو علم والے ہیں''۔ (فاطر:28)امیدرکھنا۔