| دِيوانِ حماسه |
میں اسی قدر راحت و سرورحاصل کروں گا۔
حل لغات:
اُقِیْلُ:اَقَالَہٗ البَیعُ:بیع فسخ کرنا۔اﷲُعَثْرَتَکَ:گرپڑنے کے بعد خداکااٹھادینا۔غلطی سے درگزرکرنا۔وقال آخر (الطویل)
1۔۔۔۔۔۔
وکنتَ اِذَا اَرْسَلْتَ طَرْفَکَ رَائِدًا لِقلبِکَ یومًا اَتْعَبَتْکَ الْمَناظِر،ترجمہ:
جب تواپنی آنکھ کودل کی خوراک معلوم کرنے کے لئے بھیجے تومناظر تجھے تھکادیں گے۔
مطلب:
آنکھ دل کادروازہ ہے ،تو آنکھ جسے دیکھتی ہے دل اس کی تمناکرتاہے تو اگر تُومن پسند اشیاء مثلاًحسن وجمال عمدہ مکان وپارک اورگاڑی کے لئے آنکھیں پھرائے تونظرتو بہت کچھ آئے گالیکن توان کے حصول سے عاجز ہوگا۔ہرطرف ایک صنم خانہ حیرت ہے فراز تم ابھی تک ہو اُسی شخص کے جادو میں پڑے
حل لغات:
رَائِدًا:قائد،رہبر(قافلے کے آگے چارہ پانی کی جگہ بتانے کے لئے چلنے والا)میجر۔رائِدُ العَینِ:آنکھ کی کنک ۔ ج:رَوَائِد۔2۔۔۔۔۔۔
رَاَیْتَ الَّذِیْ لاکلُّہ، اَنْتَ قادِرٌ علیہ ولا عَنْ بَعْضِہٖ اَنْتَ صابِر،ترجمہ:
توتوایسی چیزیں دیکھے گاکہ ان تمام چیزوں(کے حصول)پر تجھے قدرت نہیں ہوگی اور بعض چیزوں پر تو صبر نہیں کرسکے گا۔وقال آخر (الوافر)
1۔۔۔۔۔۔
اَقُوْلُ لِصاحِبِیْ وَالْعِیْسُ تَھْوِی بِنَا بَیْنَ الْمُنِیْفَۃِ فَالضِّمارٖترجمہ:
میں نے اپنے دوست سے کہاجب سفیداونٹ ہمیں منیفہ اورضمارکے درمیان لے جارہے تھے۔