ترجمہ:
جب اس کے بارے میں خفیہ وسوسے آنے لگے تودل میں پوشیدہ محبت نے دل سے سفارش کی تواس نے وسوسوں کونکال دیا۔
حل لغات:
وَسَاوِس:مف:الوَسْوَسَۃُ:خیال بد،اس کے لغوی معنی محسوس نہ ہونے والی حرکت یاپوشیدہ آوازکے ہیں جیسے زیور وغیرہ کی ہلکی جھنکار،اصطلاح شریعت میں شیطان کے انسان کوورغلانے ،بھکانے اورنیکی سے ہٹاکربدی پر ابھارنے کانام ہے یعنی وسوسہ شیطان کی طرف سے انسان کے دل میں خداکی طرف سے اسے دی گئی قدرت کے تحت پیدا کردہ شراورمعصیت کا خیال وارادہ ہے جوشیطان کی مسلسل جدوجہد کے باعث صرف ارادہ ہی نہیں رہتاقصدمحکم اورعزیمت جازمہ بن جاتاہے اس لئے تمام معصیتوں اور گناہوں کی جڑیہی وسوسہ ہے جس سے سورہ ناس میں پناہ مانگنے کی تعلیم دی گئی ہے ۔الضَّمِیْرُ:راز،پوشیدہ خیال ۔ مرجھایاہوا انگور۔نحویوں کے نزدیک وہ کلمہ جو متکلم ،مخاطب اورغائب پردلالت کرے جیسے أنت، أنا وغیرہ۔ج:ضَمَائِرُ۔