ترجمہ:
تنگ دستی خوشحالی کی طرح ہے اورمال داری فقرکی طرح ہے اورزندہ موت کے لئے ہے۔
7۔۔۔۔۔۔
اَھلَکْنَ طَسْمًا وَبعدَہٗ غَذِیَّ بَھْمٍ وَذَا جُدُوْنٖ
ترجمہ:
حوادث زمانہ نے طسم کوہلاک کیااس کے بعدبھیڑبکری،گائے کے بچوں اورجدون والوں کو ہلاک کیا۔
مطلب:
ذا جدون:احاطہ کیاہوایعنی جس نے حفاظت کے لئے ہتھیار جمع کئے اوریہ عکس بن یشر ح بن حارث بن صیفی بن سبأ،بلقیس کاداداہے اوریہ پہلاشخص ہے جس نے یمن میں گایا۔
حل لغات:
غَذِی:حاملہ جانوروں کے شکم میں جو کچھ ہویامخصوص بکریوں کے شکم میں ،چھوٹے چوپاؤں پربھی یہ لفظ بولا جاتا ہے۔بَھْمٌ:وبِھَامٌ:مف:اَلْبَھْمَۃُ:بکری یابھیڑ کابچہ (مذکرومؤنث)۔اَلْبَھِیْمَۃُ:چو پایہ(درندے کے علاوہ)ج:بَہَائِمُ۔ فی القرآن المجید:
( یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَوْفُوۡا بِالْعُقُوۡدِ ۬ؕ اُحِلَّتْ لَکُمۡ بَہِیۡمَۃُ الۡاَنْعَامِ اِلَّا مَا یُتْلٰی عَلَیۡکُمْ ) (5/1)
8۔۔۔۔۔۔
وأھلَ جاشٍ وَمَأرِبٍ وَحَیَّ لُقْمانَ وَالتُّقُوْنٖ
ترجمہ:
اورجاش اورمأرب والوں کوہلاک کیا اورلقمان اورتقون کے قبیلوں کو۔
مطلب:
موت نے کسی کونہیں چھوڑا۔