3۔۔۔۔۔۔
وَالْبِیْضَ یَرْفُلْنَ کَالدُّمٰی فِی الرَّیْطِ وَالْمُذْھَبِ الْمُصُوْنٖ
ترجمہ:
اور مورتیوں کی طرح خوبصورت گوری عورتیں ریشمی زربفت لباس میں مٹک مٹک کر چل رہی ہوں۔
حل لغات:
یَرفُلنَ:رفَلَ(ن)رَفْلاً:دامن گھسیٹے ہوئے تکبر سے چلنا،ہاتھ ہلاتے ہوئے چلنا۔اَلدُّمٰی:مف: الدُّمْیَۃُ:ہاتھی کے دانت وغیرہ کی بنی ہوئی تصویر۔اس سے حسن میں تشبیہ دی جاتی ہے۔تراشاہوا بت ۔گڑیا۔
4۔۔۔۔۔۔
وَالْکُثْرَ وَالْخَفْضَ آمِنًا وشِرَعَی الْمِزْھَرِ الْحُنُوْنٖ
ترجمہ:
اورمال کثیر اورامن کی حالت میں عیش وراحت اوردل سوز سارنگی کی آواز ۔
حل لغات:
شِرَعٌ:مف:الشِّرعُ:مانند،مثل۔کمان سارنگی کاتانت ۔اَلمِزْھَر:آلہ طرب،سارنگی (ایک قسم کاباجہ) مہمانوں کے لئے آگ جلانے والا،مہمان نواز۔ ج :مَزَاھِرُ۔ اَلحُنُون:مہربان،بے حدمشفق۔وہ عورت جواپنے چھوٹے بچوں کی پرورش کی خاطر دوسرا نکاح کرے۔وہ ہواجس کے چلنے کی آوازاونٹ کی آواز کی سے مشابہ ہو۔آواز