5۔۔۔۔۔۔
ھِجَانُ الْحَیِّ کَالذَّھَبِ الْمُصَفّٰی صَبِیْحَۃَ دِیْمَۃٍ یَجْنِیْہِ جَانٖ
ترجمہ:
ضمرہ قوم کا خالص النسب سردارہے اس خالصـ سونے کی طرح جسے بارش کی صبح چننے والا چنتا ہے ۔
مطلب:
رات کوسونے کی کان پر بارش برسے توصبح کووہ چمکنے لگتاہے اورسونے کامتلاشی اسے بآسانی پالیتاہے۔
حل لغات:
ھِجَانٌ:وہ چیزیں جواصل کے اعتبار عمدہ اور اعلی ہوں۔اعلی نسل کے سفیداونٹ ۔دِیْمَۃٌ:تیزبرسنے والی بارش جس میں بجلی اورگرج نہ ہو۔ج:دِیَمٌ ودُیُومٌ۔
وقال سُلْمِیُّ بن ربیعۃ (المتدارک)
1۔۔۔۔۔۔
اِنَّ شِوَاءً ونَشْوَۃً وخَبَبَ الْبازِلِ الْاَمُوْنٖ
ترجمہ:
بے شک بھناہواگوشت اورنشہ دینے والی شراب اورعمدہ اونٹنی کی پرامن چال ۔
فائدہ:
چاراشعارمیں ''اِنَّ''کا اسم ہے اورخبر پانچویں شعرمیں ہے ۔