5۔۔۔۔۔۔
کَاَنَّکَ تَشْفِیْ مِنْکَ دَاءً مَسَاءَ تِیْ وَسُخْطِیْ وما فِی رَیْبَتِیْ ما تَعَجَّل،
ترجمہ:
گویاکہ تیری بیماری مجھے تکلیف دینے اور ناراض کرنے سے شفاء پاتی ہے؛حالانکہ میری تکلیف میں وہ نہیں جس کی توجلدی کرتاہے۔
مطلب:
میں نے کسی مجبوری سے آپ کی ہمشیرہ کو طلاق دی ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ میں تمہارا خیرخواہ نہیں اورآپ جومیری دل آزاری کررہے ہیں اس میں آپ کاکوئی فائدہ نہیں۔
6۔۔۔۔۔۔
واِنِّی علی اَشْیَاءَ مِنْکَ تُرِیْبُنِیْ قدیمًا لَذُوْ صَفْحٍ علی ذاکَ مُجْمِل،
ترجمہ:
بے شک میں تیری ان باتوں کے باوجودجومجھے شک میں ڈالتی ہیں ہمیشہ درگزر کرتا آرہا ہوں اس کے باوجود میں تجھ سے حسن سلوک کرتا آرہاہوں۔
مجھے تعلیم یہ دی ہے فطرت نے بچپن سے کوئی روئے تو آنسوں پونچھ دوں اپنے دامن سے
7۔۔۔۔۔۔
سَتَقْطَعُ فِی الدنیا اِذَاما قَطَعْتَنِیْ یَمِیْنَکَ فَانَظُرْ اَیَّ کَفٍّ تَبَدَّل،
ترجمہ:
جب تومجھ سے تعلق توڑے گاتو دنیامیں اپناہی دایاں بازوکاٹے گا پھردیکھ کہ کسے بدل بناتاہے۔