Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
299 - 324
حل لغات:

    صُقُورٌ:مف:الصَّقْر:شکرا۔
7۔۔۔۔۔۔

            الم تَرَ اَنَّا نُوْرُ قومٍ وَاِنَّما                      یُبَیِّنُ فِی الظَّلْماءِ لِلنَّاسِ نُورُھا
ترجمہ:

    کیاتودیکھتانہیں کہ بے شک ہم قوم کی روشنی ہیں تاریکیوں میں لوگوں کے لئے ان کی روشنی ظاہر ہوتی ہے۔
وقال معن بن أوس المزنی     (الطویل)
شاعر کا تعارف:

    شاعرکانام معن بن اوس مزنی ہے (متوفی4 6ھ/683ء)اوریہ مخضرمی شاعر ہیں، انہیں صحابی ہونے کی سعادت بھی حاصل ہے۔

اشعار کا پس منظر:

    ان کے ایک دوست کی ہمشیرہ ان کے نکاح میں تھی،اِنہوں نے اسے طلاق دینے کاارادہ کیا تو ان کے دوست نے قسم کھائی کہ میں کبھی بھی ان سے کلام نہیں کروں گا،اس موقع پر شاعر نے ان سے عفوو درگزرکی درخواست کرتے ہوئے یہ اشعارکہے۔
1۔۔۔۔۔۔

          لَعَمْرُکَ مَا اَدْرِیْ وَاِنِّی لَاَوْجَلُ                  عَلٰی اَیِّنا تَغْدُو الْمَنِیَّۃُ اَوَّل،
ترجمہ:

    تیری زندگی کی قسم! مجھے معلوم نہیں کہ ہم میں سے صبح کے وقت کسے پہلے موت آئے گی اوربے شک میں ڈرتاہوں۔
2۔۔۔۔۔۔

       واِنِّی اَخُوکَ الدَّائِمُ الْعَھْدِ لم اَخُنْ                 اِنْ اَبْزَاکَ خَصْمٌ اَوْ نَبَا بِکَ مَنْزِل،
ترجمہ:

    بے شک میں عہدکی پاسداری کرنے والاتیرا بھائی ہوں اگردشمن تجھے سخت پکڑے یاکوئی جگہ تیرے موافق نہ آئے تو میں خیانت نہیں کروں گا۔
حل لغات:
    نَبَا:نَبَا الشَّیئُ(ن)نُبُوًّا:
کسی چیزکا اپنی جگہ فٹ نہ ہونا،موزوں نہ ہونا ، نہ ٹھہرنایانہ جمنا۔
Flag Counter