| دِيوانِ حماسه |
ترجمہ:
میری جان قربان میرے ان دودوستوں پر جنہوں نے تھوڑے تھوڑے کرکے میرے آنسو لے لئے یہاں تک کہ غم جلد ہی میری عقل میں سرایت کرگیا۔حل لغات:
تَبَرَّ ضَا:(تفعّل)تَبَرَّضَ فلانٌ:
تھوڑی چیز پر گذر بسر کرنا۔صاحِبَہ، اومَالَہٗ :تھوڑا تھوڑا لیکر زندگی بسر کرنا۔
2۔۔۔۔۔۔
ولولا الاُسٰی ماعِشْتُ فِی النَّاسِ ساعَۃً ولکنْ اذا ماشِئْتُ جَاوَبَنی مثلیترجمہ:
اگر غم نہ ہوتاتو میں لوگوں میں ایک لمحہ بھی زندہ نہ رہتالیکن جب میں پوچھتاہوں تو مجھ جیساغمگین مجھے جواب دیتاہے ۔
مطلب:
اگرمیں دنیامیں اکیلاہی غمگین ہوتاپھر تو جینامشکل ہوجاتالیکن جب میں کسی سے اظہارِ غم کرتاہوں تو وہ بھی اپنا دکھڑاسناتاہے یعنی کوئی بھی غم سے خالی نہیں۔