Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
289 - 324
     		     وقال بعض بنی أسد (الکامل)
1۔۔۔۔۔۔

            بَکِّیْ عَلٰی قَتْلَی الْعَدَانِ فَاِنَّھم                   طَالَتْ اِقامَتُھم بِبَطْنِ بَرَامٖ
ترجمہ:

    اے خاتون !توعدان کے مقتولین پر بکثرت رو؛کیونکہ وہ عرصہ دراز سے کوہ برام کے پہلومیں آرام کررہے ہیں۔
2۔۔۔۔۔۔

          کانوا عَلَی الْاَعْداءِ نارَ مُحَرِّق                   ولِقومِھم حَرَمًا مِنَ الْاَحْرامٖ
ترجمہ:

    وہ مقتولین دشمنوں کے لئے جلانے والی آگ تھے اور اپنی قوم کے لئے حرمت والے مہینوں میں سے ایک ماہ حرمت تھے ۔

فائدہ:

    مُحرِّقْ سے مراد عمربن نہد ہے؛ کیونکہ اس نے بنودارم کے سو (100)افراد کوآگ میں جلادیاتھایا حارث بن عمرو شام کا بادشاہ مراد ہے کیونکہ یہ پہلاشخص ہے جس نے عرب کو ان کے شہروں میں جلادیاتھااورحرم سے مراد بہت زیادہ سخاوت کرنے والا سخی ہے۔
3۔۔۔۔۔۔

          لاتَھْلِکِیْ جَزَعًا فاِنِّی وَاثِقٌ                    بِرِمَاحِنَا وَعَوَاقِبِ الْاَیَّامٖ
ترجمہ:

    روکر اپنی جان ہلاک نہ کر؛کیونکہ مجھے اپنے نیزوں اور حوادث زمانہ پر اعتمادہے۔

مطلب:

    تو انتقام کے لئے اتنی نہ تڑپ کہ ہلاک ہوجائے ؛کیونکہ حالات بدلتے ہوئے دیر نہیں لگتی لہذا میں انتقام لے لوں گا۔
4۔۔۔۔۔۔

        عاداتُ طَیٍّ فِیْ بَنِیْ اَسَدٍ لَّھم             رِیُّ الْقَنا وَخِضابُ کُلِّ حُسامٖ
ترجمہ:

    بنوطی کی عادتیں بنواسدمیں سرایت کرگئی ہیں،ان کی عادت نیزوں کو سیراب کرنا اور ہر تلوار کو رنگناہے۔

مطلب:

    بنوطی ایک بہت ہی جنگجوقوم ہے وہ ہمیشہ دشمنوں کا قتل کرتے اور ان کے خون سے اپنی تلواریں رنگتے ہیں توان کی
Flag Counter