Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
285 - 324
مختلف مقامات پراحسانات کیاکرتاتھا اور اکثر احسانات تو چھپ کر کیاکرتاتھامگر جب وہ فوت ہواتو چاروں طرف کے لوگ اس کے احسانات یاد کرکے رونے لگے پھرمجھے اس کی سخاوت اور احسانات کی حقیقت معلوم ہوئی۔سچ ہے :نعمت کا احساس زوالِ نعمت کے بعد ہوتاہے ۔
حل لغات:
    الصَّفَائِحُ:وصِفَاحٌ۔ مف:الصَّفِیحَۃُ:
لوہے یادھات وغیر ہ کی چادر ۔چوڑی تلوار۔پتھر وغیرہ کی سِل۔
3۔۔۔۔۔۔

        فاَصْبَحَ فِی لَحْدٍ مِنَ الارضِ مَیِّتًا                   وکانَتْ بہ حَیًّا تَضِیْقُ الصَّحاصِح،
ترجمہ:

    وہ مرکرزمین کی لحد میں چلاگیااور جب زندہ تھاتو بڑے بڑے میدان بھی اس کے لئے تنگ تھے ۔

مطلب:

     فوت ہونے کے بعد چھوٹی سی قبر میں سماگیا؛حالانکہ جب وہ زندہ تھاتو کشادہ زمین بھی اس کے سامنے تنگ تھی یامرادیہ ہے کہ اس کے بڑے بڑے لشکر تھے جن کی وجہ سے بڑے بڑے میدان بھی چھوٹے معلوم ہوتے تھے یامراد یہ ہے کہ اس کے احسانات و انعامات اس قدر زیادہ تھے کہ اگرتمام زمین پر پھیلادئے جاتے تو زمین تنگ پڑجاتی۔

حل لغات:

    الصَّحَاصِحُ:مف:الصَّحْصَحُ:نباتات سے خالی ہموار زمین۔
4۔۔۔۔۔۔

       سَاَبْکِیْکَ مافاضَتْ دُمُوْعِیْ فَاِنْ تَغِضْ          فَحَسْبُکَ مِنِّی ما تُجِنُّ الْجَوَانِح،
ترجمہ:

    جب تک میرے آنسوبہتے رہیں گے میں تجھ پر روتارہوں گا اگر وہ کم پڑگئے تو میری طرف سے تیرے لئے وہ غم کافی ہے جسے پسلیوں نے چھپایاہواہے۔
5۔۔۔۔۔۔

         فَمَا اَنَا مِنْ رُّزْءٍ وَاِنْ جَلَّ جازِعٌ                 ولا بِسُرُوْرٍ بَعْدَ موتِکَ فارِح،
ترجمہ:

    اب میں کسی بھی مصیبت سے نہیں گھبراؤں گا اگر چہ وہ بڑی ہواورنہ ہی تیری موت کے بعد کسی خوشی پرخوش ہوں گا۔

مطلب:

    جب اتنابڑا صدمہ برداشت کرلیاہے تو اب کوئی دوسری مصیبت برداشت کرنا مشکل نہیں رہا لیکن خوشیوں پر راحت
Flag Counter