Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
280 - 324
1۔۔۔۔۔۔

         اَلا بَکَرَ النَّاعِیْ بِاَوْسِ بْنِ خالِدٍ               اَخِی الشَّتْوَۃِ الْغَبْراءِ وَالزَّمَنِ الْمَحْلٖ
ترجمہ:

    سنو!موت کی خبرپہنچانے والے نے صبح سویرے اس اوس بن خالد کی موت کی خبرپہنچائی جوسخت قحط سالی اورخشک سالی کے زمانے میں سخاوت کرتاتھا۔
2۔۔۔۔۔۔

        فَاِنْ یقتلوا بِالْغَدْرِ اَوْسًا فَاِنَّنِی                   تَرَکْتُ اَبَا سُفْیَانَ مُلْتَزِمَ الرَّحْلٖ
ترجمہ:

    اگرانہوں نے اوس کودھوکے سے قتل کردیاتوبے شک میں نے ابوسفیان کوایساکرکے چھوڑاکہ وہ زین سے جدا نہیں ہوسکتا۔

مطلب:

    مقتول پرنوحہ کرنے کی ضرورت نہیں؛ کیونکہ میں نے قاتل کواترنے سے پہلے زین پرہی قتل کرکے انتقام لے لیا ہے ۔
3۔۔۔۔۔۔

        فلا تَجْزَعِیْ یا اَمَّ أوْسٍ فَاِنَّہ،                   تُصِیْبُ الْمَنایَا کُلَّ حافٍ وَذِیْ نَعْلٖ
ترجمہ:

    اے اوس کی ماں !تُوبے صبری نہ کر؛کیونکہ موت ہرننگے پاؤں والے اور جوتے پہنے ہوئے کو پہنچتی ہے۔
4۔۔۔۔۔۔

      قَتَلْنا بِقَتْلانا مِنَ القومِ عُصْبَۃً                        کِرامًا ولم نَأْکُلْ بھم حَشَفَ النَّخْلٖ
ترجمہ:

    ہم نے اپنے مقتولین کے بدلے قوم کے معززلوگ قتل کرڈالے اور ان کے عوض ہم نے بے کار کھجوریں نہیں کھائیں۔

مطلب:

    ہم نے انتقامًا دشمن کے رذیل لوگ قتل نہیں کئے اور نہ ہی دیت لی ہے بلکہ ہم پلہ لوگ قتل کرکے اپنے سینہ کی آ گ بجھائی۔

حل لغات: 

    حَشَفَ:من التَّمَرِ:خراب کھجوریں جوپکنے سے پہلے سوکھ جاتی ہیں ان میں نہ گٹھلی ہوتی ہے اور نہ گودہ نہ جھلی نہ
Flag Counter