Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
278 - 324
حل لغات:

    العَوَانُ:وہ جنگ جو باربار ہو۔الحَربُ العَوَانُ:سخت لڑائی ۔
یُقَعْقِع:قَعْقَعَ الشیئُ:
کسی چیزمیں حرکت کی بنا ء پر زور دار آوازہونا۔
5۔۔۔۔۔۔

        ولم یَجْنِھا لٰکِنْ جَنَاھا وَلِیُّہ،                        فآسٰی وَآداہُ فکانَ کَمَنْ جَنٰی
ترجمہ:

    اس نے جنگ شروع نہیں کی لیکن اس کے دوست نے شروع کی اوراس نے اس کی مددکی تو دوست نے لڑائی کواس تک پہنچادیالہٰذا یہ جنگ چھیڑنے والے کی طرح ہوگیا ۔
وقال رجلٌ من بنی نَصْرِ بْنِ قُعَیْنٍ (الکامل)
شاعر کا تعارف:

    شاعر کانام ربیعۃ بن سعد بن جَذِیْمَۃ بن مالک بن نصربن مُعین ہے اور یہ جاہلی شاعرہے۔عرب میں ان کے علاوہ کسی اور کانام ''ربیعۃ ''نہیں ہے۔
 (حاشیہ شرح مرزوقی ج1ص597 ونسخہ بیروت ص149)
1۔۔۔۔۔۔

       اَبْلِغْ قَبائِلَ جَعْفَرٍ اِنْ جِئْتَھا                     ما اِنْ اُحاوِلُ جَعْفَرَ بْنَ کِلابٖ
ترجمہ:

    اگرتوقبائل جعفرکے پاس جائے توانہیں پیغام پہنچادے۔میری مرادجعفر بن کلاب نہیں۔ 

مطلب:

    پیغام آئندہ اشعارمیں مذکورہے۔قبائل جعفرسے مرادجعفربن ثعلبہ بن یربوع بن حنظلہ بن مالک تمیمی ہیں۔ جعفر بن کلاب بن ربیعہ جن کاتعلق بنوہوازن سے ہے وہ مرادنہیں۔
2۔۔۔۔۔۔

        اَنَّ الْھَوَادَۃَ وَالْمَوَدَّۃَ بیننا                    خَلَقٌ کَسَحْقِ الْیُمْنَۃِ الْمُنْجابٖ
ترجمہ:

    کہ ہمارے درمیان صلح اوردوستی اس طرح پرانی ہوچکی ہے جس طرح یمنی چادربوسیدہ ہوکرپارہ پارہ ہوجاتی ہے۔

حل لغات:

    اَلھَوَادَۃُ:نرمی وسہولت۔سکون۔رخصت۔باہمی تعلق ومحبت۔عہد و پیمان ،رشتہ وتعلق۔سُحُقٌ:بوسیدہ کپڑا۔
Flag Counter