25۔۔۔۔۔۔
تَضْحَکُ الضَّبْعُ لِقَتْلٰی ھُذَیْلٍ وَتَرَی الذِّئْبَ لَھا یَسْتَھِلُّ
ترجمہ:
بنوہذیل کے مقتولین پربجوہنس رہے ہیں اورتوبھیڑیے کوچلاّتاہوادیکھ رہاہے۔
مطلب:
دشمن کے لاشوں کی اتنی کثرت ہے کہ پرندوں اوردرندوں کی عید ہوگئی ہے اورخوشی کے مارے ہنس رہے ہیں اور چلاّ رہے ہیں۔
حل لغات:
اَلضَّبْعُ:لکڑ بھگّا۔بھیڑیے جیسا ایک خونخوا رجانور۔بجو۔ ج:
اَضْبُعٌ۔ یَسْتَھِل:استَھَلَّ الصَّبِیُّ:
بچے کا ولادت کے وقت رونااور آوازنکالنا۔
26۔۔۔۔۔۔
وعِتاقُ الطیرِ تَغْدُوْ بِطانًا تَتَخَطَّاھم فما تَسْتَقِلُّ
ترجمہ:
اوربڑے پرندے صبح کوسیرہوکر کھاتے ہیں اِن پرپاؤں رکھ کر چلتے ہیں اڑ نہیں سکتے۔
مطلب:
دشمن کے لاشوں کی اتنی کثرت ہے کہ بڑے بڑے پرندے صبح خالی پیٹ آتے ہیں اوراتنا پیٹ بھر کرکھاتے ہیں کہ کثرت خوری کی وجہ سے اڑنہیں سکتے۔