Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
268 - 324
حَجَلَ(ض،ن)حَجْلًا:ایک پاؤں اٹھاکر دوسرے پر چلنا ۔
حَثوٌ:حَثَاالتُّرَابَ(ن)حَثْوًا:
مٹی ڈالنا۔ابو علی احمد مرزوقی اور بیرو ت کے نسخہ میں ''جَثْو'' ہے ۔
4۔۔۔۔۔۔

           اَبَی الْقَتْلُ اِلَّاآلَ صِمَّۃَ اِنَّھم                اَبَوْا غیرَہ، وَالقَدْرُ یَجْرِیْ اِلَی الْقَدْرٖ
ترجمہ:

    قتل نے آل صمہ کے علاوہ کسی اور کو قتل کرنے سے انکارکیاکیوں کہ انہوں نے قتل کے علاوہ کسی اور صورت میں مرنے سے انکارکیااورتقدیرتقدیر کی طرف جاری ہے۔

فائدہ:

    انھم:اگر ہمزہ مفتوح ہو تو لام ِ تعلیل محذوف ہوگا۔شعر کا ترجمہ اس کے مطابق کیا گیاہے۔اگر ہمزہ مکسورہو توجملہ''مستانفہ''ہوگا۔
5۔۔۔۔۔۔

              فَاِمَّا تَرَیْنَالا تَزَالُ دِمَاوُئنَا                      لَدٰی وَاِترٍ یَسْعٰی بِھا آخِرَا لدَّھْرٖ
ترجمہ:

    اے بیوی:اگر تو دیکھتی ہے کہ ہمیشہ ہمارے خون ایسے انتقام لینے والے کے پاس ہوتے ہیں جو ہمیشہ اس کی کوشش کرتاہے۔
6۔۔۔۔۔۔

          فَاِنَّا لَلَحْمُ السَّیْفِ غیرَ نَکِیْرَۃٍ                     وَنُلْحِمُہ، حِینًا ولیس بِذِیْ نُکْرٖ
ترجمہ:

    تو اس کی وجہ یہ ہے کہ بلاشبہ ہم تلوارکی خوراک ہیں اورہم بھی اسے(دشمنوں کا)گوشت کھلاتے ہیں اور یہ کوئی نئی بات نہیں۔

حل لغات:
     نُلْحِمُ(افعال)اَلْحَمَ الرَّجُلُ:
آدمی کا فربہ ہونا،گوشت چڑھا ہوا ہونا ۔ کسی کے گھر میں بہت گوشت ہونا۔القَوْمَ:گوشت کھلانا۔
7۔۔۔۔۔۔

          یُغارُ عَلَینا وَاتِرِیْنَ فَیُشْتَفٰی                    بِنَا اِنْ اُصِبْنا أَوْنُغِیرُ علی وِتْرٖ
ترجمہ:

    ہم پر حملہ کیاجاتاہے اس حال میں کہ وہ(حملہ آور)انتقام لینے والے ہوتے ہیں اگر ہم قتل ہوجائیں تو وہ ہم سے شفا
Flag Counter