Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
262 - 324
ترجمہ:

    میں نے کہاکیا لوگوں کو معلوم ہے کہ قبر کی طرف کسے لے گئے اور کسے کفن پہنایا؟

حل لغات:
    اَدْرَجُوا:(افعال)اَدْرَجَ الشیءَ فی الشیئِ:
ایک چیز کو دوسری میں داخل کرنا، کسی چیز میں لپیٹنا۔
4۔۔۔۔۔۔

        وکُلُّ امْرِءٍ یومًا سَیَرْکَبُ کارِھًا                  عَلَی النَّعْشِ اَعْناقَ الْعِدٰی وَالْاَقارِبٖ
ترجمہ:

    اور ہرشخص ایک دن میت کی چارپائی پرسوار ہوگا دشمنوں اوردوستوں کی گردنوں کونا پسندکرتے ہوئے۔

حل لغات:

    النَّعْشُ:مردہ یابیمار کو اٹھانے کی چارپائی،مردے کا تابوت۔ الْعِدٰی:مرزوقی نے اس کامعنی کیاہے ''الغُرَباءُ''۔خلیل نے کہا:قومٌ عِدًی:تجھ سے دوراوراجنبی لوگ ا وراسی معنی میں کہاجاتاہے:قومٌ اَعْداءٌ۔
وقال دُرَیْدُ بْنُ الصِّمَّۃِ (الطویل)
شاعر کا تعارف :

    شاعر کانام دریدبن صِمہ ہے اوریہ مُعَمَّرجاہلی شاعرہے،تقریبًا سو(100)جنگوں میں شرکت کی اورکبھی شکست نہیں کھائی ،غزوہ حنین میں اپنی قوم بنو جشم کے ساتھ مشرکوں کی مدد کے لئے نکلااورحالت کفر میں قتل ہوکر واصل ِ جہنم ہوا(8ھ/630ء)۔
1۔۔۔۔۔۔

         نَصَحْتُ لِعارِضٍ واَصْحابِ عارِض              وَرَھْطِ بَنِی السَّوْداءِ وَالْقومُ شُھَّدِیْ
ترجمہ:

     قوم میری گواہ ہے کہ میں نے ''عارض''او ر ''عارض''کے ساتھیوں اور بنوسوداء کی جماعت کو نصیحت کی ۔
2۔۔۔۔۔۔

           فَقُلْتُ لَھم ظُنُّوْا بِاَلْفَیْ مُدَجَّجٍ                  سَراتُھم فِی الْفارِسِیِّ الْمُسَرَّدٖ
ترجمہ:

    میں نے ان سے کہا :دوہزار مسلح بہادروں کا یقین رکھو جن کے سردار فارس کی بنی ہوئی نقش ونگار والی زرہیں پہنے
Flag Counter