| دِيوانِ حماسه |
ترجمہ:
جب تو اس کے ہاں مہمان بنے گاتو اسے کشادہ صحن، کشادہ دست اورخادموں کو ادب سکھانے والا پائے گا۔
حل لغات:
مُؤَدِّبْ:مفع وفا۔(تفعیل)اَدَّبَہ،:مہذب بنانا،شائستہ بنانا۔ادب و اخلاق سکھانا ۔ کسی جرم پر سزا دینا۔خُدَّام:مف:خَادِمٌ:خَدَمَہ،(ض،ن)خِدْمَۃً:کسی کی ضرورت پوری کرنا3۔۔۔۔۔۔
واذا رَأیْتَ صدِیْقَہ، وشَقِیْقَہ، لم تَدْرِ اَیُّہما ذَوُوا الْاَرْحامٖترجمہ:
اور جب تُو اس کے دوست اور حقیقی بھائی کو دیکھے گاتوفرق نہیں کرپائے گاکہ ذی رحم کون ہے۔قال أیضًا (الطویل)
1۔۔۔۔۔۔
طَلَبْتُ فلم اُدْرِکْ بِوَجْھِیْ ولَیْتَنِیْ قَعَدْتُ فَلَمْ اَبْغِ النَّدٰی بعدَ سائِبٖترجمہ:
میں نے سائب کے بعد سفر کرکے سخاوت تلاش کی تو نہیں پائی کاش کہ میں بیٹھ جاتا اورسخاوت تلاش نہ کرتا۔3۔۔۔۔۔۔
ولو لَجَأَ الْعافِیْ اِلٰی رَحْلِ سائِبٍ ثَوٰی غیرَ قالٍ أو غدَا غیرَ خائِبٖترجمہ:
اگر سائل سائب کے گھر پنا ہ لیتاتو بے خوف وخطرٹھہرتایااس حال میں صبح کو چلاجاتا کہ محروم نہ ہوتا
حل لغات:لَجَأَ:الی الشیءِ والمکانِ(ف)لَجْأً:
پناہ لینا،ذریعہ حفاظت بنانا ۔ الی فلانٍ: کسی کا سہارا لینا،کسی سے تقویت حاصل کرنا۔العَافِی:قائد۔پانی کے گھاٹ پر آنے والا۔ مہمان ۔ ہرلب کرم۔خَائِبٌ:فا۔ خَابَ(ض)خَیْبَۃً:طلب میں ناکا م ہونا۔امید ٹوٹنا۔ عربی مقولہ ہے:''مَنْ ھَابَ خَابَ'':جو ڈرا وہ ناکام ہوا۔
3۔۔۔۔۔۔
أقولُ ومایَدْرِی اُناسٌ غَدَوْا بہٖ اِلَی اللَّحْدِ ماذا اَدْرَجُوْا فِی السبَائِبٖ