| دِيوانِ حماسه |
3۔۔۔۔۔۔
نَعَوْا بَاسِقَ الْأَ فْعالِ لایَخْلُفُوْنَہ، تَکادُ الْجِبالُ الصُّمُّ مِنْہُ تَصَدَّع،ترجمہ:
انہوں نے ایسے اچھے اخلاق والے کی موت کی خبر دی جس کے وہ جانشین نہیں ہوسکتے قریب ہے کہ اس خبر سے مضبوط پہاڑبھی پھٹ جائیں۔
حل لغات:
بَاسِقًا:دراز،بلند۔فی القرآن المجید:
(وَالنَّخْلَ بَاسِقَاتٍ لَّہَا طَلْعٌ نَّضِیْدٌ) (50/10)
اچھی شہرت والا۔اَلصَّمّ:مف:اَلاَصَمُّ:بہرا، اونچا سننے والا۔خواہش کا بندہ جو کسی کے روکے نہ رکے۔ٹھوس اور سخت۔
(إِنَّ شَرَّ الدَّوَابِّ عِنۡدَ اللّہِ الصُّمُّ الْبُکْمُ الَّذِیْنَ لاَ یَعْقِلُونَ) (8/22)
شعر میں آخری معنی مراد ہے۔عربی مقولہ ہے :
''اَصَمُّ عَمَّا سَاءَ ہ، سَمِیعٌ'':
سنتاہے مگران باتوں سے بہراہے جواسے بری معلوم ہوں۔
4۔۔۔۔۔۔
خَوَی الْمسجدُ الْمَعْمُوْرُ بَعْدَ ابْنِ دَلْہَمٍ وَاَمْسٰی بِاَوْفٰی قومُہ، قد تَضَعْضَعُواترجمہ:
ابن دلہم کے بعد آباد مسجد ویران ہوگئی اوراوفی کی موت سے اس کی قوم کمزور ہوگئی۔
حل لغات:خَوَی:المَکَانُ(س)خَیًّا:
خالی ہونا۔
خَوَی البَیْتُ(ض)خَوَاءً:
گھر کاگرنا، منہدم ہونا۔خالی ہونا۔
اَلمَعْمُورُ:مفع۔عَمَرَ قومُ المَکَانَ(ن)عَمْرًا:
لوگوں کا کسی جگہ کو رہائش گاہ بنانا۔
فی القرآن المجید:
(وَالْبَیْتِ الْمَعْمُورِ)(52/4)
تَضَعْضَعُوا:عاجزی کرنا،ذلیل ہونا۔کمزور ہونا۔بیماری یا غم کی وجہ سے نحیف ہونا۔مال کا تھوڑا ہونا۔
5۔۔۔۔۔۔
فلم تُنْسِنِیْ اَوْفَی الْمُصِیْباتُ بَعْدَہٗ ولٰکِنَّ نَکْأَ الْقَرْحِ بَالقرحِ اَوْجَع،ترجمہ:
اوفی کے بعد کی مصیبتیں مجھ سے اوفی کو نہیں بھلا سکتیں لیکن زخم کو زخم سے کریدنا زیادہ تکلیف دہ ہوتاہے۔
حل لغات:نَکْأً:مص۔نَکَأَ القَرْحَۃَ(ف)نَکْأً:
زخم کواچھاہونے سے پہلے چھیل دینا۔