Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
252 - 324
حل لغات: 

    مَثْلُوجٌ:برف ملایا ہوا،برف سے ڈھکاہوا،مَثْلُوجُ الفُؤَادِ:کاہل ، سست ۔مُھَبَّجٌ:سست،کند ذہن۔اَلرَّبِیلَۃُ:موٹاپا۔خوش حالی وفراخی۔
6۔۔۔۔۔۔

           وَلٰکِنَّہ، قَدْ نَازَعَتْہُ مَجَاوِعٌ                     عَلٰی اَنَّہ، ذُوْ مِرَّۃٍ صَادِقُ النَّھْضٖ
ترجمہ:

    لیکن نفس کو صبر پر ابھار نے والی خصلتوں نے پسندیدہ چیز لینے میں اس سے جھگڑاکیا؛حالانکہ وہ طاقتور اور مضبوط ارادے والاتھا۔

مطلب:

    جس طرح ممدوح سابقہ شعرمیں مذکور قباحتوں سے خالی تھا اسی طرح صبر وتحمل اور ایثار کی خصلت نے اسے دشمن کا نقصان کرنے سے روکا؛حالانکہ وہ اپنے دفاع پر قادر تھا۔

حل لغات:

    اَلنَّھْضُ:مص۔نَھَضَ(ف)نَھْضًا:مستعدی کے ساتھ اٹھنا۔
وَقَالَ عَبْدَۃُ بْنُ الطَّبِیْبِ (الطویل)
شاعر کا تعارف:

    شاعر کانام عبدۃ بن طبیب ہے (متوفی25ھ)یہ مخضرمی شاعر ہیں، زمانہ اسلام پایا اور دولتِ ایمان سے سرفراز ہوکر دونوں جہاں کی سعادتیں حاصل کیں۔
1۔۔۔۔۔۔

          عَلَیْکَ سَلَامُ اﷲِ قَیْسَ بْنَ عَاصِمٍ                    وَرَحْمَتُہ، مَاشَاءَ اَنْ یَّتَرَحَّمَا
ترجمہ:

    اے قیس بن عاصم !تجھ پر اﷲ کی سلامتی اور اس کی رحمت ہوجب تک وہ رحم کرناچاہے۔

مطلب:

     شاعر ،''قیس''مرحوم کو دعادے رہاہے کہ اے مرحوم ! تجھ پر اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ ہمیشہ رحمت اور سلامتی ہو۔
Flag Counter