ترجمہ:
اس کے باوجود کہ زخم بھر جاتے ہیں اور ہم قریبی مصیبتوں کے سپرد کئے جاتے ہیں گذشتہ مصیبتیں اگرچہ بڑی ہوں۔
مطلب:
دل کا زخم نئی نئی مصیبتوں سے ہرابھرارہتاہے لہذاایک دن اس مصیبت کو بھی بھول جاؤں گا۔
4۔۔۔۔۔۔
وَلَمْ اَدْرِ مَنْ اَلْقٰی عَلَیْہِ رِدَائَہ، عَلٰی اَنَّہ، قَدْ سُلَّ عَنْ مَاجِدٍ مَحْضٖ
ترجمہ:
مجھے معلوم نہیں کہ کس نے اس پراپنی چادر ڈالی(پناہ دی)اس کے باوجود کہ وہ خالص نسب والے بزرگ سے پیدا کیاگیاہے۔
حل لغات:
سُلَّ:وُلِدَکے معنی میں ہے۔مَاجِدٌ:شریف ومعزز۔مَحْض:خالص ۔ ج:مِحَاضٌ۔کہتے ہیں:عَرَبِیٌّ مَحْضٌ:خالص النسب عربی ۔
5۔۔۔۔۔۔
وَلَمْ یَکُ مَثْلُوجَ الْفُؤادِ مُھَبَّجًا اَضَاعَ الشَّبَابَ فِی الرَّبِیْلَۃِ وَالْخَفْضٖ
ترجمہ:
اور وہ ٹھنڈے دل والا ،پھولا ہوانہیں تھاکہ اس نے عیش وراحت میں اپنی جوانی ضائع کی ہو۔