Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
249 - 324
سے مرادیہ ہے کہ خواب میں محبوبہ آجاتی ہے۔
 (شرح مرزوقی ج1ص226)
فائدہ:

    شاعر نے ''نازِل''کامفعول حذف کردیاہے ؛کیونکہ مطلب واضح ہے اصل عبارت یوں ہے:''لا أنزل منزلًا''جیسے قران مجید میں ہے:
 (فَذُوقُوا بِمَا نَسِیْتُمْ لِقَاء یَوْمِکُمْ ھَذَا) (32/14)
یہاں ''العذاب '' محذوف ہے۔
 (شرح مرزوقی ج1ص226)
2۔۔۔۔۔۔

          وقد جَعَلَتْ قَلُوصُ ابْنَیْ سُھَیْلٍ                 مِنَ الْاَکْوَارِ مَرْتَعُھَا قَرِیْب،
ترجمہ:

    سہیل کے دونوں بیٹوں کی اونٹنیاں کجاووں سے اپنی چراگاہ کے قریب ہوئیں۔

حل لغات:

    قَلُوصٌ:ٹھکے ہوئے جسم کی جوان اونٹنی (نویں سال کی عمرتک قلوص اس کے بعد ناقہ کہلاتی ہے)شتر مرغ کا بچہ۔ج:قِلَاصٌوقَلَائِصُ۔عرب نو عمر لڑکیوں کوبھی کنایۃً قلائص اور قُلُصکہتے تھے۔اَلْاَکْوَارُ:مف:اَلْکُورُ:لوہار کی بھٹی،مٹی کی انگیٹھی ۔اونٹ کا کجاوہ۔
3۔۔۔۔۔۔

         کَأَنَ لَھا بِرَحْلِ الْقومِ بَوًّا                         ومَا اِنْ طِبُّھا اِلَّا اللُّغُوْب،
ترجمہ:

    گویا کہ قوم کی قیام گاہ میں بھوسا بھرااس کا بچہ ہے؛ حالانکہ تھکاوٹ کے علاوہ اسے کوئی بیماری نہیں ہے۔

حل لغات:

    بَوًّا:اونٹنی کابچہ ۔اونٹنی وغیرہ کے مردہ بچے کی کھال جس میں گھاس وغیرہ بھرکر اس کی ماں کے سامنے کردیتے ہیں تاکہ دودھ دوہنے میں آسانی ہو۔:طَبَّ:مہارت اور ہوشیاری۔ ماہر۔ مہربان اور دانا۔اَلطِبُّ:جسمانی و ذہنی علاج ۔ نرمی اور حسن تدبیر ۔جادو۔ عادت۔اَلُّلغُوبُ:مص۔ لَغُبَ(ک) لُغُوبًا:بہت تھکنا۔
Flag Counter