| دِيوانِ حماسه |
2۔۔۔۔۔۔
وزَادَنِیْ رَغْبَۃً فِی الْعَیْشِ مَعْرِفَتِیْ ذُلَّ الْیَتِیْمَۃِ یَجْفُوْھا ذُوُو الرَّحِمٖترجمہ:
اورمیرے اس علم نے زندگی کی چاہت کو زیادہ کردیا کہ یتیمہ ذلیل ہوجائے گی اور رشتہ دار اس پر ظلم کریں گے۔
حل لغات:
رَغْبَۃٌ:خواہش،میلان،شوق ۔ج:رَغَبَاتٌ۔ اَلْیَتِیْمَۃُ:وہ بچی جس کا باپ نہ ہو۔یتیم کی تعریف:اَلْیَتِیْمُ ھُوَ الْمُنْفَرِدُ عَنِ الْاَبِ؛ لِاَنَّ نَفْقَتَہ، علیہِ لَا عَلی الْاُمِّ۔ وفِی البَہَائِمِ:ھُوَ الْمُنْفَرِدُ عَنِ الاُمِّ؛ لانَّ الّلبَنَ وَالاَطْعِمَۃَ منھا۔
''انسانوں میں''یتیم ''وہ ہے جو اپنے باپ سے جداہو اس لئے کہ اس کا خرچہ باپ پر ہوتاہے ،ماں پر نہیں ہوتا۔اور جانوروں میں یتیم وہ ہے جو اپنی ماں سے جدا ہواس لئے کہ اسے دودھ اور غذاماں سے میسر آتے ہیں۔
(التعریفات، ص 179، دارالمنار، بیروت)
3۔۔۔۔۔۔
اُحاذِرُ الْفَقْرَ یومًا اَنْ یُّلِمَّ بِھا فَیَھْتِکَ السِّتْرَ عَنْ لَحْمٍ عَلٰی وَضَمٖترجمہ:
میں محتاجی سے ڈرتاہوں کہ کسی دن اس پر آنہ پڑے اور پھٹے پرپڑے ہوئے گوشت کا پردہ چاک کردے ۔
حل لغات:یَھْتِکُ:ھَتَکَ السِّتْرَ(ض)ھَتْکًا:
پردہ ہٹانا۔پردہ چاک کرنا،پردہ دری کرنا،بے نقاب کرنا،انکشاف کرنا،بدنام کرنا۔عِرْضَہ،:بے عزتی کرنا۔
4۔۔۔۔۔۔
تَھْوٰی حیاتِیْ وَاَھْوٰی مَوْتَھا شَفَقًا وَالْموتُ اَکْرَمُ نُزَّالٍ عَلَی الْحُرُمٖترجمہ:
وہ میری زندگی چاہتی ہے اور میں شفقت کرتے ہوئے اس کی موت چاہتاہوں اورعورتوں کے لئے موت سب سے معززمہمان ہے۔
حل لغات:
اَلْحُرُمُ:مف:اَلْحُرْمَۃُ:واجب الرعایۃ۔حق صحبت یا عہدہ وذمہ داری جس کو پامال کرنا درست نہ ہو۔عورت۔بیوی۔دبدبہ،رعب۔