Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
222 - 324
حل لغات:
    تَقْطَفَ:قَطَفَ الشیئَ(ض)قَطْفًا:کاٹنا۔
2۔۔۔۔۔۔

            اِنِّی امْرُءٌ مُکْرِمٌ نَفْسِیْ وَمُتَّئِدٌ             	مِنْ اَنْ اُقَاذِعَھَا حَتّٰی اُجازِیْھا
ترجمہ:

    بے شک میں صبر وتحمل والاانسان ہوں اپنے نفس کواس سے دور رکھتاہوں کہ اسے فحش گوئی کے لئے استعمال کرکے بدلہ چکادوں۔

حل لغات:

    مُتَّئِدٌ:فا۔(افتعال)اِتّأَدَ فلانٌ:سنجیدہ ہونا۔توقف کرنا۔آہستگی اختیار کرنا۔ اُقَاذِعُ:(مفاعلۃ)قَاذَعَہ،:کسی کے ساتھ بدکلامی کرنا،گالی گلوچ کرنا۔
3۔۔۔۔۔۔

         لَمَّا رَأَوْھا مِنَ الْاَجْزَاعِ طالِعَۃً                          شُعْثًا فَوَارِسُھا شُعْثًا نَوَاصِیْھا
ترجمہ:

    جب انہوں(بنوسنبس) نے گھوڑوں کو وادیوں کے موڑوں سے ظاہر ہوتے ہوئے دیکھا اس حال میں کہ ان کے شہسواروں کے بال بکھرے ہوئے اور پیشانیاں پر اگندہ ہیں۔

حل لغات:

    اَلاجزَاعُ:مف:الْجَزْعُ:سنگ سلیمانی ،ماربل ،عقیق۔ایک قیمتی پتھر جو سرخ رنگ کا ہوتاہے اور جس پر مختلف رنگوں کی دھاریاں ہوتی ہیں۔وادی کا موڑ،وادی کا بیچ۔
شُعْثًا:مف:اَشْعَثُ:شَعِثَ الشَّعْرُ(س)شَعَثًا:
بالوں کا بکھرا ہوااور غبار آلود ہونا۔
4۔۔۔۔۔۔

      لَاذَتْ ھُنالِکَ بِالْاَشْعَافِ عالِمَۃً                   اَنْ قد اَطاعَتْ بِلَیْلٍ اَمْرَغاوِیْھا
ترجمہ:

تو انہوں نے اسی وقت پہاڑی چوٹیوں میں پناہ لی یہ جانتے ہوئے کہ انہوں نے گمراہ سردار کی اطاعت کی ہے ۔

فائدہ:

    اطاع الامر باللیل:''غلط فیصلہ کرنے ''سے کنایہ ہے ؛کیونکہ عرب کا خیال تھا کہ جس معاملہ کی منصوبہ بندی رات کو کی جائے اس کا انجام اچھانہیں ہوتا۔

حل لغات:
ترجمہ:

تو انہوں نے اسی وقت پہاڑی چوٹیوں میں پناہ لی یہ جانتے ہوئے کہ انہوں نے گمراہ سردار کی اطاعت کی ہے ۔

فائدہ:

    اطاع الامر باللیل:''غلط فیصلہ کرنے ''سے کنایہ ہے ؛کیونکہ عرب کا خیال تھا کہ جس معاملہ کی منصوبہ بندی
Flag Counter