ترجمہ:
اور کتنی ہی بڑی بڑی مصبیتیں اچانک مجھ پر آپڑیں میں نے ان پر صبر کیااور پھر ڈرا بھی نہیں۔
حل لغات:
دھمتنی:دَھَمَہ، الاَمْرُ(ف،س)دَھْمًا:
2۔۔۔۔۔۔
فَاَدْرَکْتُ ثَأرِیْ وَالَّذِیْ قد فَعَلْتُمْ قَلائِدُ فِیْ اَعْناقِکُمْ لَمْ تُقَطَّعٖ
ترجمہ:
میں نے تو اپنا انتقام لے لیااور جو کچھ تم نے کیاہے وہ تمہاری گردنوں میں ایسے ہار ہیں جو ٹوٹ نہیں سکتے ۔
حل لغات:
قَلاَئِدٌ:مف:اَلْقِلَادَۃُ:ہار،نیکلس۔انعامی تمغہ جوگردن میں لٹکایا جاتا ہے ۔جانور کے گلے کا پٹہ۔ اَعْنَاقٌ:مف:اَلْعُنُق:گردن۔
(کُلَّ إِنسَانٍ أَلْزَمْنَاہُ طَآئِرَہُ فِیْ عُنُقِہِ وَنُخْرِجُ لَہُ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ کِتَاباً یَلْقَاہُ مَنشُورا) (17/13)
سراور جسم کے درمیان کا جوڑ۔(مذکرہے اور کبھی کبھی مؤنث آتاہے)