Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
213 - 324
حل لغات :

    اغلبُ:موٹی گردن والا۔شیر۔اکثر۔ضیغم:بڑی باچھوں والا شیر ۔ ج:ضَیَاغِمُ۔
3۔۔۔۔۔۔

          فَمَا الرُّشْدُ فِیْ اَنْ تَشْتَرُوْا بِنَعِیْمِکم                 بَئِیْسًا ولا اَنْ تَشْرَبُوا الْمَاءَ بالدَّمٖ
ترجمہ:

    یہ عقل مندی نہیں کہ تم نعمت کے بدلے سختی خریدلواورنہ یہ کہ تم پانی کے بدلے خون پیؤ۔

حل لغات :

    الرُّشْدُ:عقل،ہوش،شعور،بلوغ۔ہدایت،راست روی۔سن بلوغ کو پہنچنااور اپنے کاموں کو انجام دینے کے لائق ہونا۔
فی القرآن المجید:
 ( لَاۤ اِکْرَاہَ فِی الدِّیۡنِ ۟ۙ قَدۡ تَّبَیَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَیِّ )(2/256)
وقال حریثُ بْنُ عَنَّابٍ اَلنَّبْھانِیُّ (الطویل)
شاعر کانام:

     حریث بن عناب نبہانی ہے (متوفی 80ھ/700ء)یہ اسلامی شاعر ہیں۔ بنو اسد بن خزیمہ کو خطا ب کرتے ہوئے شاعرنے یہ اشعار کہے ۔
1۔۔۔۔۔۔

        تَعَالَوْا اُفاخِرْکُمْ اَاَعْیا وَفَقْعَسٌ                  اِلَی الْمَجْدِ اَدْنٰی اَمْ عَشِیْرَۃُ حاتِمٖ
ترجمہ:

    آؤمیں تم سے فخر میں مقابلہ کرتاہوں کیا اعیاا ورفقعس عظمت کے زیادہ قریب ہیں یا حاتم کا قبیلہ۔

نوٹ:

    اعیا اور فقعس دونوں طریف بن عمرو کی اولاد ہیں، اوریہ بنو اسد بن خزیمہ کے دوقبیلے ہیں، اور حاتم کے قبیلے سے مراد عمرو بن غو ث کی اولاد ہیں۔
2۔۔۔۔۔۔

       اِلٰی حَکَمٍ مِنْ قَیْسِ عَیْلانَ فَیْصَلٍ                       وَآخَرَ مِنْ حَیَّیْ رَبِیْعَۃَ عالِمٖ
ترجمہ:

    آؤقیس بن عیلان کے فیصلہ کرنے والے حکم کی طرف اور دوسرے ربیعہ کے دونوں قبیلوں کے عالم کی طرف۔
Flag Counter