Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
199 - 324
المجید:
مَا وَدَّعَکَ رَبُّکَ وَمَا قَلَی۔(93 /3)
وقال جابِرُ بْنُ رَالانَ السَّنْبُسِیُّ (الطویل)
شاعر کانام :

    جابر بن رالان سنبسی ہے اوریہ جاہلی شاعرہے ۔یہ شاعر بنوجدیلہ کے کسی شخص کوخطاب کرتے ہوئے یہ اشعار کہتا ہے۔
1۔۔۔۔۔۔

         لَعَمْرُکَ مَااَخْزٰی اِذَا مَانَسَبْتَنِی             اِذَا لَم تَقُل بُطْلاً عَلَیَّ وَمَیْنَا
ترجمہ:

    تیری زندگی کی قسم !جب تو میرانسب بیان کریگاتومیں ذلیل نہیں ہوں گابشرطیکہ تو میرے خلاف کوئی غلط یاجھوٹی بات نہ کہے۔

حل لغات :
    نَسَبْتَ:نَسَبَ الشَّاعِرُ بِفُلانَۃٍ(ض)نَسِیبًا:
شاعر کا اپنے اشعار میں عورت کے ساتھ رہنے اور عشق ومحبت کا اشارۃًبیان کرنا۔الشیئَ(ن)نَسَبًا:وصف بیان کرنا ۔ اصل نسب بیان کرنا۔فلانا:کسی سے نسب معلوم کرنا۔الشیءَ الی فلانٍ:کسی کی طرف کوئی چیز منسوب کرنا۔بُطْلاً:مص۔بَطَلَ(ن)بُطْلًا:بے کار ہونا،ضائع ہوجانا۔باطل و منسوخ ہونا۔ دلیل کا لغو ہونا۔استعمال ختم ہوجانا۔مَیْنًا:مص۔مانَ(ض)مَیْنًا:جھوٹ بولنا۔
2۔۔۔۔۔۔

          وَلٰکِنَّمَا یَخْزٰی اِمْرُءٌ تَکْلِمُ اِسْتَہ،               قَنَا قَومِہٖ اِذَا الرِّمَاحُ ھُوَیْنَا
ترجمہ:

    لیکن وہ ذلیل ہوجا ئے گا جس کی سرین کو اس کی قوم کے نیزوں نے زخمی کیا جب نیزے گررہے تھے۔

حل لغات :

     اِسْتٌ:سرین۔
3۔۔۔۔۔۔

            فَانْ تُبْغِضُوْنَا بِغْضَۃً فِی صُدُورِکُمْ               فَاِنَّا جَدَعْنَا مِنْکُمْ وشَرَیْنَا
ترجمہ:

    اگر تمہارے سینوں میں ہم سے بغض ہے تواس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے تمہاری ناک کاٹی اور تمہیں بیچا۔
Flag Counter