| دِيوانِ حماسه |
4۔۔۔۔۔۔
فَلَمَّا بَلَغْنَا الْاُمَّھاتِ وَجَدْتُّمْ بَنِیْ عَمِّکُمْ کانُوْا کِرَامَ اَلْمَضَاجِعٖترجمہ:
لیکن جب ہم ماؤں تک پہنچے توتم نے اپنے چچازادبھائیوں کو معززماؤں والاپایا۔
مطلب :
جب ہماری آپس میں نہ بنی اور روز بروز اختلاف بڑھتاہی گیا تواختلاف کی اصل وجہ معلوم کرنے کیلئے ہم نے نسب کی جانچ پڑتال کی تومعلوم ہواکہ ہمارے آباؤ واجداد تو ایک ہی خاندان کے ہیں لیکن ماؤں میں فرق ہے یعنی ہماری مائیں تمہاری ماؤں سے افضل ہیں اور ہرشے اپنی اصل کی طرف لوٹتی ہے۔
حل لغات :
اَلْمَضَاجِعُ:مف:اَلْمَضْجَعُ:بستر،پلنگ،چارپائی۔خواب گاہ،سونے کا کمرہ۔یہاں مراد''مائیں'' ہیں۔5۔۔۔۔۔۔
بَنِیْ عَمِّنَا لا تَشْتِمُوْنا ودَافِعُوْا عَلٰی حَسَبٍ مافاتَ قَیْدَاَلاَکَارِعٖترجمہ:
اے ہمارے چچازادبھائیو!ہمیں گالیاں نہ دو اوراس نسب پرصلح کرلو جو گھوڑے کی پنڈلی کے برابر بھی کم نہیں ہوا۔
حل لغات :
اَلاَکَارِعُ:مف:اَلْکُراعُ:آدمی کے گھٹنے سے نیچے ٹخنے تک پنڈلی کا حصہ ۔گائے اوربکری کے کم گوشت پنڈلی کا حصہ(مذکر ومؤنث)6۔۔۔۔۔۔
وَکُنَّا بَنِیْ عَمٍّ نَزَا الْجَھْلُ بَیْنَنَا فَکُلٌّ یُوَفّٰی حَقَّہ، غَیْرَ وَادِعٖترجمہ:
ہم چچازادبھائی تھے(مگر)جہالت ہم میں کود پڑی ہرایک کواس کاحق پورا پورا دیاجائے ؛کیونکہ کوئی بھی اپنا حق چھوڑنے کے لئے تیار نہیں۔
حل لغات :وَادِعٌ:فا۔وَدَعَ(ف)وَدْعًا:
آرام وسکون پانا۔سکون پذیر ہونا، قرارپانا ۔ الشیئَ:چھوڑنا۔
فی القرآن