3۔۔۔۔۔۔
کَیْمااُعِدَّ ھُمْ لِاَبْعَدَ مِنْھم ولقد یُجاءُ اِلٰی ذَوِی اَلْاَحْقَادٖ
ترجمہ:
اس لئے کہ میں انہیں ان سے بڑے دشمن کے لئے تیار رکھوں اور کبھی ضرورتًا کینہ وروں کے پاس جاناپڑتا ہے ۔
حل لغات :
اَلْاَحْقَاد:وحُقُودٌ:مف:اَلحِقْد:کینہ و بغض۔
اَلْحِقْدُ:ھُوَ طَلَبُ الاِنْتِقَامِ ۔وَتَحْقِیقُہ،:اَنَّ الغَضَبَ اِذالَزِمَ کَظَمَہ، لِعِجْزٍعَنِ التَّشَفِّی فِی الحَالِ رَجَعَ اِلَی الْباطِنِ وَاحْتَقَنَ فِیْہِ فَصَارَحِقْدًا۔
کینہ :
دل میں انتقام کی چھپی ہوئی چاہت کو کہتے ہیں۔اس کی تحقیق یہ ہے کہ جب کوئی عِجْز کی وجہ سے فی الفوربدلہ نہ لے سکے اور غصہ پی جائے تو وہ اس کے دل میں بیٹھ جاتا ہے اور اس میں گھر کرلیتا ہے یہی (دل میں چھپا ہوا غصہ )کینے کی صورت اختیار کرلیتا ہے۔
(التعریفات للجرجانی ،ص65،دارالمنار)