Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
185 - 324
پرہے اور قرین قیاس بھی یہی ہے۔    

حل لغات :

    رِضَا:خوشی،مرضی ، رضامندی۔ قناعت۔خوش۔ رضامند۔رِضًا:مص (س)مان لینا،قبول کرنا، پسندکرنا۔
فی القرآن المجید:
وَرَضِیْتُ لَکُمُ الإِسْلاَمَ دِیْنا۔(5/3)
اختاروا:اختارہ، ۔پسندکرنا،منتخب کرنا،چننا۔ الشیءَ علی غیرہ:ترجیح دینا۔ اَللَّبَن:دودھ (انسان وجانورکا )یہ اسم جنس جمع ہے، تھوڑے یا ایک نوع یا ایک وقت کے دودھ کولَبَنَۃٌ کہتے ہیں۔ یہاں مراد اونٹ اور اونٹنیاں ہیں۔
فی الحدیث:دَرَّتْ لَبَنَۃُ القَاسِمِ۔
قاسم کے پینے کا دودھ بڑھ گیا۔ج:اَلْبانٌ۔اَللَّبِنُ:مٹی کی کچی اینٹیں ۔
2۔۔۔۔۔۔

        فلو اَنَّ حَیًّا یَقْبَلُ المالَ فِدْیَۃً                لَسُقْنا لَھم سَیْلًامِنَ المالِ مُفْعَمَا
ترجمہ:

    اگر کوئی قبیلہ بطور فدیہ مال قبول کرتا توہم ان کی طرف مال سے بھر اہواسیلاب بہادیتے۔

حل لغات :

     مُفْعَمٌ:بھراہوا، لبریز۔
قالتْ کَبْشَۃُ اُخْتُ عَمَرِوبْنِ مَعْدِیْکَرَبْ (الطویل)
شاعرہ کا تعارف:

    شاعرہ کانام:کبشۃ عبداﷲبن معدیکرب یہ عمروبن معدیکرب کی ہمشیرہ ہیں اورشاعر ہ صحابیہ ہیں۔

اشعار کا پس منظر:

    عبداﷲبن معدیکرب جو بنو زبید کے سردار تھے ایک دن بنومازن بن ربیعہ کی محفل میں شراب پی رہے تھے تو مخزوم مازنی کاحبشی غلام ایسے اشعار گانے لگاجن میں بنو زبیدکی عورت کی تشبیب تھی ،عبداﷲ نے غیرت کی وجہ سے اسے طمانچہ رسید کیا تو غلام نے مدد کیلئے پکارا اور بنومازن نے عبداللہ کو قتل کردیا،پھر بنومازن عمرو کے پاس آئے اور معذرت کرتے ہوئے کہا،نشہ کی حالت میں ہمارے ایک بندے نے آپ کے بھائی کو قتل کردیاہے ہم آپ سے رحم کی اپیل کرتے ہیں اور دیت قبول کرنے کی درخواست کرتے ہیں،عمرونے دیت قبول کرنامناسب سمجھا جب ان کی بہن کوعلم ہواتو عمرو کوقصاص پر برانگیختہ کرنے کیلئے یہ اشعار کہے۔
Flag Counter