ترجمہ:
اور میں اس حال میں پیش قدمی کررہاتھا کہ خطی نیزے ہمارے درمیان حرکت کررہے تھے تاکہ جان لوں کہ ان کے بہادروں میں سے بزدل کون ہے ۔
حل لغات :
جَبَان:صفت۔بزدل۔ھو جبانُ الوَجہ:شرمیلا۔ ج:جُبَنَاءُ۔ شُجَاع:بہادر،دلیر،باہمت ،حوصلہ مند۔ج:شُجْعَانٌ:
وقال رَ جُلٌ مِنْ بَنِی تَمِیْمٍ (الوافر)
شاعرکانام:
عبیدہ بن ربیعہ بن قحطان ۔
اشعار کا پس منظر:
ان کے پاس اعلی نسل کی ایک عمدہ سکاب نامی گھوڑی تھی کسی بادشاہ نے اس سے وہ طلب کی تو اس نے معذرت کے طورپر یہ اشعارکہے۔
1۔۔۔۔۔۔
اَبَیْتَ اللَّعْنَ اِنَّ سَکَابَ عِلْقٌ نَفِیْسٌ لاتُعارُ ولاتُباع،
ترجمہ:
لعنت تجھ سے دورہوبے شک سکاب گھوڑی ایک ایسی عمدہ اورہردل عزیزہے جو عاریتًا دی جاسکتی ہے نہ بیچی جاسکتی ہے۔
حل لغات :
اللَّعْنَ:وَاللَعْنَتُ:لعنت۔عذاب۔
رَبَّنَا آتِہِمْ ضِعْفَیْنِ مِنَ الْعَذَابِ وَالْعَنْہُمْ لَعْناً کَبِیْرا۔(33/68)
ج:لَعَنَاتٌولِعَانٌ۔اَبَیت اللعنَ:
زمانہ جاہلیت میں باشاہ کاسلا م تھا یعنی اے بادشاہ تونے