وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاء إِلاَّ مَا مَلَکَتْ أَیْمَانُکُمْ۔(4/24)
رَبْعِیَۃٌ:ربیعہ بن نذارکی طرف نسبت ہے اس سے مراد اسکی اپنی ماں ہے ۔
مَالَأْتُ:ما لَأَہ، علی الامرِمُمَا لَأَۃً:
کسی کام میں کسی کی مدد کرنا،تعاون کرنا۔
2۔۔۔۔۔۔
اَلَمْ تَرَ اَنَّ الْاَرْضَ رَحْبٌ فَسِیْحَۃٌ فَھَلْ تُعْجِزَنِّیْ بُقْعَۃٌ مِنْ بِقاعِھا
ترجمہ:
کیاتودیکھتانہیں کہ بے شک زمین وسیع وعریض ہے تو کیا اس کے خطوں میں سے کوئی خطہ مجھے عاجز کر سکتا ہے۔
حل لغات :
رَحِبَ المکانَ(س)رَحَبًا:
وَضَاقَتْ عَلَیْکُمُ الأَرْضُ بِمَا رَحُبَتْ۔(9/25)
فَسِیحَۃٌ:فَسُحَ المکانُ(ک)فَسَاحَۃً:
ھوفَسِیحٌ ۔ تُعْجِزُنّ:اَعجَزَ فلانٌ:
آگے نکل کر ہاتھ نہ آنا ، پکڑا نہ جانا ۔الشیءُ فلانٌ:کسی چیز کا کسی کے بس میں نہ آنا۔عاجز کردینا۔بُقْعَۃٌ:زمین کا ٹکڑا ۔
فِیْ الْبُقْعَۃِ الْمُبَارَکَۃِ۔(28/30)
دھبہ ، داغ۔ج:بُقَعٌ وبِقَاعٌ۔
3۔۔۔۔۔۔
وَمَبْثُوْثَۃٍ بَثَّ الدَّبٰی مُسْبَطِرَّۃٍ رَدَدْتُّ عَلٰی بِطاءِ ھامِنْ سِراعِہا
ترجمہ:
اور کتنے ہی ٹڈیوں کی طرح پھیلے ہوئے مختلف لشکر ہیں جن کے سست رفتاروں پر میں نے تیز رفتاروں کو لوٹادیا۔
مطلب:
میں نے کثیر جنگوں میں شرکت کی ہے اور دشمنوں پر ایسے حملے کئے کہ ان کے لشکر کے اگلے حصے کو بھاگنے پر مجبور کیاتو وہ لشکر کے پچھلے حصے سے جاملا۔
حل لغات :
مبثوثۃ:مفع۔بَثَّ شیءَ (ن)بَثاً:
وَزَرَابِیُّ مَبْثُوثَۃٌ۔(88/16)
الدبی:چھوٹی ٹڈی۔ جوڑنے پر قادرنہ ہو۔شہد کی مکھی،
وہ بڑی تعداد میں آئے۔بِطَاءٌ: مف:بَطِیئ:سست ،سست رفتار،کام میں دیر کرنے والا۔ بَطُوءَ(ک)بُطْأً:سستی کرنا۔ سِراعٌ:مف: