2۔۔۔۔۔۔
کِلَاھُما خَلَفٌ عَنْ فَقْدِ صاحِبِہٖ ھذا اَخِیْ حِیْنَ اَدْعُوْہُ وذا وَلَدِیْ
ترجمہ:
دونوں اپنے ساتھی کی عدم موجودگی میں ایک دوسرے کے نائب ہیں یہ میرا بھائی ہے جب اسے بلاؤں اور وہ میرا بیٹا۔
مطلب:
جو نقصان ہوناتھا وہ تو ہوگیا،بھائی آخر بھائی ہے مشکل میں کام آئے گا۔انتقام جان لوٹتاہے اور عفو ودرگزر دل لوٹتاہے۔
خلَف:مص(ن)فلاناخَلَفاًوخِلافَۃً:
جانشین ہونا۔قائم مقام ہونا۔ خلیفہ ہونا۔
فَخَلَفَ مِن بَعْدِھِمْ خَلْفٌ أَضَاعُوا الصَّلَاۃَ وَاتَّبَعُوا الشَّہَوَاتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیّا۔(19/59)
فَقْد:مص۔فَقَدَ الشیئَ(ض)فَقْدًا:
کسی کے پاس سے کوئی چیز گم یا ضائع ہوجانا۔
قَالُواْ نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِکِ۔(12/72)
فَقَدَ الصدیقَ وفَقَد تِ المرءَ ۃُزَوجَھا:
دوست یا خاوند سے محروم ہوجانا،ہاتھ دھو بیٹھنا۔
وقال اِیاسُ بْنُ قَبِیْصَۃْ الطَّائِیُّ (الطویل)
شاعر کا تعارف:
شاعر کا نام:ایاس بن قبیصۃ طائی (متوفی4ق، ھ/618ء)یہ بنو طی کے اشراف میں سے ہے اور یہ جاہلی شاعر ہے۔
1۔۔۔۔۔۔
ماوَلَدَتْنِیْ حاصِنٌ رَبْعِیَّۃٌ لَئِنْ اَنَا مالاْئتُ الْھَوٰی لِاِ تِّبا عِہا
ترجمہ:
قبیلہ ربعیہ کی پاک دامن عورت نے مجھے نہ جناہو اگر میں خواہشات کی مدد کروں اس(عورت)کی پیروی کرتے ہوئے ۔