قرعت:قَرَعَ الشیئَ(ف)قَرْعًا:
چوٹ لگانا۔بذریعہ قرعہ کوئی چیز لینا۔البابَ:دروازہ کھٹکھٹانا۔لہ العصَا:آگاہ کرنا،تنبیہ کرنا۔
6۔۔۔۔۔۔
وَوَطِئْتَنَا وَطْاًئ عَلٰی حَنَقٍ وَطْاَء الْمُقَیَّدِ نابِتَ الْھَرْمٖ
ترجمہ:
اور تونے ہمیں سخت غضبناک آدمی کی طرح روند ڈالاجیسے باندھا ہوا اونٹ ترگھاس کو روندتا ہے ۔
حل لغات:
وَطِئْتَنَا:وَطِئَی الشیئَ(س)وَطْئًا:
اِنَّ نَاشِئَۃَ الَّیۡلِ ہِیَ اَشَدُّ وَطْأً (73/6)
ہم نے دشمن پر چڑھائی کردی۔ حَنَقٌ:سخت غصہ۔کینہ۔الحَنِق:غضب ناک۔کینہ ور۔ اَلْمُقَیَّدُ:پیروں میں پازیب پہننے کی جگہ۔ مویشی باڑہ جہاں جانور باندھے جاتے ہیں ۔ ج:مَقَایِید ۔یہاں مراد باندھاہوااونٹ ہے اور''اَلْمُقَیَّدُ''کاذکر اس لئے کیاکہ باندھا ہوااونٹ کھلے ہوئے اونٹ سے زیادہ کچلتا ہے۔نابت:نئی اگی ہوئی سبزی۔ابھرواں۔افزائش پذیر۔
نَبَتَ الزرعُ(ن)نَبَا تًا:
کھیتی (بوئی ہوئی چیز)کازمین سے باہر نکلنا،اگنا۔الارضُ:زمین کا سبزہ زارہونا،نباتات والی ہونا ۔ الھرم:مف:ھَرْمَۃٌ:نمکین وترش گھاس۔الھَرَمُ:فرعون مصر کی تعمیر کردہ اپنی قبر کی پتھروں سے بنائی ہوئی بلند وبالا عمارت جس کی کرسی کشادہ وچہار گوشہ اور دیواریں مثلث