Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
173 - 324
لِّمَا فِی الصُّدُوۡرِ  ۔(10/57)
2۔۔۔۔۔۔

         فَاِنْ اَکُ قد بَرَدْتُّ بِھِمْ غَلِیْلِی                        فلم اَقْطَعْ بھم اِلا بَنانِیْ
ترجمہ:

    اگر میں نے ان سے(انہیں قتل کرکے)پیاس بجھائی تو میں نے انہیں قتل کرکے اپنی ہی انگلیاں کاٹیں ہیں۔

حل لغات:
     بَرَدْتُّ:بردَ:(ن)بَرْدًا:
ٹھنڈا ہونا ۔
فی القرآن المجید:
لاَ یَذُوقُونَ فِیْہَا بَرْداً وَّلَا شَرَاباً۔ (78/24)
سست پڑجانا۔مرجانا۔کام کا آسان ہوجانا۔تلوار کا اچٹ جانا۔ٹھنڈا کرنا۔پانی سے تر کرنا،برف ملانا۔لوہے وغیر ہ کو ریتی سے گھسنا۔ ٹھنڈا سرمہ لگانا ۔غلیل:مص ۔ غل ّ(ض)غَلِیلاَ صدرہ،:کینہ والاہونا۔
وَنَزَعْنَا مَا فِیْ صُدُورِہِم مِّنْ غِلٍّ إِخْوَاناً عَلَی سُرُرٍ مُّتَقَابِلِیْن ۔(15/47)
دھوکہ فریب والاہونا۔ الغَلِیل:سخت پیاسا،سخت پیاس ۔کینہ ۔سوزش،محبت یاسوزش غم۔البَنَان:انگلیوں کے پورے۔
        	 وقال الْحارِثُ بْنُ وَعْلَۃَ الذُّھَلِیُّ (الکامل)
شاعر کانا:

    حارث بن وعلۃ ذہلی ہے یہ جاہلی شاعر ہے۔
1۔۔۔۔۔۔

         قَوْمِیْ ھُمْ قَتَلُوْا اُمَیْمَ اَخِیْ                      فَاِذَا رَمَیْتُ یُصِیْبُنِیْ سَھْمِیْ
ترجمہ:

اے امیمہ!میری قوم نے ہی میرے بھائی کو قتل کیا ہے اگر میں تیر چلاؤں تو میرا تیر مجھے ہی لگے گا۔
دل کے پھپھولے جل گئے سینے کے داغ سے    اس گھر کو آگ  لگ  گئی گھر کے  چراغ سے
حل لغات:

     امیم :یہ شاعر کی بیوی کا نام ہے ۔
2۔۔۔۔۔۔

        فَلَئِنْ عَفَوْتُ لَاَ عْفُوَنْ جَلَلً                      وَلَئِنْ سَطَوْتُ لَاُوْھِنَنْ عَظْمِی
ترجمہ:

    اگر معاف کردوں تو یقینابہت بڑاجرم معاف کروں گا اور اگر حملہ کروں تو یقینا اپنی ہی ہڈی کمزور کروں گا۔
Flag Counter