Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
171 - 324
بھا گتاہواجارہاتھا،جب قتال کے قریب ہوا تو اس نے اسے اﷲ کا واسطہ دیااور رشتہ داری یاد دلائی لیکن زیادپر کوئی اثر نہیں ہوا وہ اسے قتل کرنے پر تلاہوا تھا ،قتال کواچانک نیزہ پڑا ہوامل گیااسے اٹھاکر زیاد کو قتل کردیاپھر کف ِ افسوس ملتے ہوئے یہ اشعار کہے ۔
1۔۔۔۔۔۔

            نَشَدْتُّ زِیادًا وَالْمَقَامَۃُ بَیْنَنَا                  وَذَکَّرْتُہ، اَرْحامَ سِعْرٍو ھَیْثَمٖ

1۔۔۔۔۔۔

            نَشَدْتُّ زِیادًا وَالْمَقَامَۃُ بَیْنَنَا                  وَذَکَّرْتُہ، اَرْحامَ سِعْرٍو ھَیْثَمٖ
ترجمہ:

    میں نے اہل ِ محفل کی موجودگی میں زیادکو اﷲکا واسطہ دیااورمیں نے اسے سعر وہیثم کی رشتہ داریاں یاددلائیں۔

مطلب:

     میں نے قوم کی محفل میں لوگوں کے سامنے اسے اﷲکا واسطہ دیا اورجو کچھ اس نے کیا لوگ اس کے بھی گواہ ہیں ،اورمیں نے اسے رشتہ داری اس لئے یاددلائی کی وہ مجھ سے صلح کرلے
حل لغات:
     نشدت:نشَدَ فلانٌ(ن)نَشْدًا:
کسی کو بھولی ہوئی بات یا د آنا۔فلاناً:کسی کے پاس جانا یا کسی کی طرف متوجہ ہو کر پوچھنا،سوال کرنا۔فلاناًبِکَذا:کسی کو کوئی بات یاد دلانا اور متوجہ کرنا،کسی بات کی اپیل والتجا کرنا۔فلاناًاﷲوبِہ:کسی کو خدا کی قسم دینا۔اﷲ کا واسطہ دینا۔ المُقامَۃُ:قیام گاہ،قیام،مجلس۔ذکرت:ذکَّرَہ، بہٖ:یاددلانا۔
فی القرآن المجید:
وَذَکِّرْھُمْ بِأَیَّامِ اللّہ ۔(14/5)
القومَ:وعظ ونصیحت کرنا۔ اَرْحام:مف:الرَحِمُ والرِّحْمُ(مؤنث)بچہ دانی ۔
ہُوَ الَّذِیۡ یُصَوِّرُکُمْ فِی الۡاَرْحَامِ کَیۡفَ یَشَآءُ ۔(3/6)
رشتہ داری ۔ ذوالرحم۔قرابت والا، رشتہ دار۔
2۔۔۔۔۔۔

        فَلَمَّا رَاَئیْتُ اَنَّہ، غَیْرُ مُنْتَہٍ                     اَمَلْتُ لَہٗ کَفِّیْ بِلَدْنٍ مُقْوَّمٖ
ترجمہ:

    جب میں نے دیکھا کہ وہ باز نہیں آئے گا تو میں نے اپنا ہاتھ سیدھے لچکدار نیزے کی طرف بڑھایا۔

حل لغات:

     مُنْتَہٍ:فا۔اِنتَھی الشیئـ:مکمل ہونا،ختم ہونا۔الشیءُ الیہ:کسی کے پاس پہنچنا۔عن الشیئِ:رکنا،باز آنا۔نافرمانی چھوڑنا۔
فی القرآن المجید:
قُلۡ لِّلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اِنۡ یَّنۡتَہُوۡا یُغۡفَرْلَہُمۡ مَّا قَدْ سَلَف ۔(8/38)
لدن:لَدُنَ الشیئُ(ن)لَدَانَۃً:
نرم ہونا۔لچکدارہونا۔
ھولَدْنٌ۔ ج:لُدْنٌ ولِدَانٌ۔ مُقوَّم:مفع۔قَوَّمَ الشیئَ:
سیدھا کرنا۔
Flag Counter