Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
168 - 324
حل لغات:
    اَلْاَعْقَابُ:مف:اَلْعَقِبُ:
ایڑی۔
فی القرآن المجید:
أَوْ قُتِلَ انقَلَبْتُمْ عَلَی أَعْقَابِکُم۔ (3/144)
ہرچیزکا آخر ۔بیٹا، اولاد۔پوتا،پوتی جوباقی رہیں۔
تدمی:دَمِیَ الجرحُ(س)دَمًی:
زخم سے خون نکلنااور نہ بہنا۔
کُلُوْمٌ:وکِلامٌ۔مف:اَلکَلْمُ:
ز خم،زخم کا ری۔
یقطر:قَطَرَ الماءُ والدَّمْعُ وغیرُھما(ن)قَطْرًا:
قطرے ٹپکنا۔
3۔۔۔۔۔۔

            نُفَلِّقُ ھَامًا مِنْ رِّجالٍ اَعِزَّۃٍ                        عَلَیْنا وَھُمْ کَانُوْااَعَقَّ واَظْلَمَا
ترجمہ:

    ہم ایسے لوگوں کی کھوپڑیاں پھاڑتے ہیں جو ہمیں پیارے ہیں لیکن وہ زیادہ نافرمان اور زیادہ ظالم تھے۔

مطلب:

    بعض لوگوں سے مجبورا جنگ کی جاتی ہے کہ وہ ظلم وزیادتی کا آغاز کرتے ہیں پھر مجبو ر ًا ان سے انتقام لیا جاتا ہے۔حضوراکرم نورمجسم رسول مکرم شاہ بنی آدم
 (فداہ روحی وجسدی) صلی اللہ تعالیٰ علیہ و آلہٖ و صحبہٖ و سلم
نے غزوہ بدرمیں بطور تمثیل یہ شعر پڑھا تھا۔
حل لغات:
    نفلق:فَلَّقَ الشیئَ:
خوب پھاڑنا،ٹکڑے ٹکڑے کرنا۔
فَلَقَ الشیءَ (ض)فَلْقًا:
پھاڑنا۔دوٹکڑے کرنا۔
فی القرآن المجید:
إِنَّ اللّہَ فَالِقُ الْحَبِّ وَالنَّوَی۔ (6/95)
ھامٌ:مف:اَلْھَامَّۃُ:سر ۔ سر کا بالائی یا درمیانی حصہ،کھوپڑی ۔لوگوں کی جماعت ۔ایک چھوٹا سا پر ندہ جو رات میں اکثر قبرستان میں رہتاہے۔اُلو۔زمانہ جاہلیت میں عربوں کے اعتقاد کے مطابق مقتول کے سرسے ایک پرندہ نکل کر ''اسقونی اسقونی''کہتاہے حتی کہ مقتول کا بدلہ لے لیاجائے اسے الصدیٰ بھی کہتے ہیں۔اَعِزَّۃٌ:مف:عَزِیْزٌ:اللہ تعالی کے اسماءِ حسنی میں سے ایک۔غالب وطاقت ور جوکسی سے مغلوب نہ ہو۔طاقتور۔کمیاب۔سخت۔معزَّز۔محبوب وپیارا۔مصر کے حاکم کاقدیم لقب۔ عَزَّ فلانٌ(ض)عِزًّا:طاقتور ہونا۔صاحبِ عزت ہونا۔ فلانٌ علی فلانٍ:کسی سے برتر ہونا۔ الشیئُ:کمیاب ہونا۔الامرُعلیہ:شاق ومشکل ہونا، گراں گزرنا۔
عَزِیۡزٌ عَلَیۡہِ مَاعَنِتُّمْ ۔ (9/128)
محبوب وپسندیدہ ہونا۔ھوعزیز۔اَعَقُّ:اسم تفضیل۔ اور جمع کاوزن بھی ہوسکتاہے اس صورت میں یہ صفت ہوگا۔مف:
عَقٌّ وعَاقٌّ۔ عَقَّ(ن)عَقًّا الثوبَ:
کپڑا پھاڑنا۔
عُقُوقًا الولدُ والدَہٗ:
والد کی نافرمانی کرنا، شفقت نہ کرنا،استخفاف کرنا۔
Flag Counter