Brailvi Books

دِيوانِ حماسه
166 - 324
                برہنہ  سر  ہے  تو عزم  ِ بلند  پیدا  کر 

     	 	 یہاں فقط سرِشاہیں کے واسطے ہے کلاہ
حل لغات:
     فَشَلٌ:مص:فَشِلَ(س)فَشَلًا:
ڈھیلا پڑنا۔بزدل ہونا۔
فی القرآن المجید:
وَلاَ تَنَازَعُواْ فَتَفْشَلُواْ وَتَذْھَبَ رِیْحُکُمْ وَاصْبِرُوا۔(8/46)
عن الامرِ:کسی کا م کا ارادہ کرکے پیچھے ہٹ جانا۔
2۔۔۔۔۔۔

          اَلْقَوْمُ اَمْثَالُکم لَھُمْ شَعَرٌ                  فِی الرَّاْسِ لایُنْشَرُوْنَ اِنْ قُتِلُوْا
ترجمہ :

وہ قوم تمہاری طرح ہے ان کے سروں میں بال ہیں اگر قتل کئے جائیں تو (دوبارہ)نہیں اٹھائے جائیں گے۔

مطلب:

اے خزاعہ تمہارے دشمن تمہار ی طرح ہی انسان ہیں ، تمہاری اور ان کی تخلیق ایک جیسی ہے اگر وہ قتل ہو جائیں تو فوراً زندہ ہو کر دوبارہ نہیں لڑیں گے۔
 (شرح مرزوقی ج 1 ص 145 بیروت)
حل لغات:

اَلشَّعْرُ:بال ۔نبات، پودا۔
ج:اَشْعَارٌ وشُعُوْرٌ۔ یُنْشِرُوْنَ :نَشْراً و نُشُوراً:
مردوں کو زندہ کرکے اٹھانا۔
کُلُوا مِن رِّزْقِہ وَٳلَیْہِ النُّشُور (15/67)
نَشِرَ الشیء: (س)نَشْراً:
پھیلنا۔ شائع ہونا۔
3۔۔۔۔۔۔

          اَکُلَّما حارَبَتْ خُزاعَۃُ تَحْدُ                     وْنِیْ کَاَنِّیْ لِاُمِّھِمْ جَمَل،
ترجمہ:

    کیاجب بھی بنوخزاعہ لڑیں گے تو مجھے ہانک کر لے جائیں گے جیسے میں ان کی ماں کااونٹ ہوں
حل لغات:
     حارَبَتْ:(مفاعلۃ)حَارَبَہ، حِرَابًا ومُحَارَبَۃً:
لڑائی کرنا۔اللہَ: نا فرمانی کرنا۔
فی القرآن المجید:
إِنَّمَا جَزَاء الَّذِیْنَ یُحَارِبُونَ اللّہَ وَرَسُولَہُ ۔ (5/33)
تحدو:حَداالابِلَ وبھا(ن)حُدَاءً:
اونٹ کو ہکانا۔اور حُدِی(اونٹ کو ہکانے کا گانا )کے ذریعے تیز چلنے پر اکسانا۔فلاناعلی کذا:آمادہ کرنا، اکسانا۔ الشیءَ حَدْوًا:پیچھے لگنایا پیچھے چلنا۔
Flag Counter