مسلسل دوڑنے والاگھوڑا ، باربار گھوڑا۔
4۔۔۔۔۔۔
ولَوْ اَنِّیْ اَشاءُ لَکُنْتُ مِنْہُ مَکانَ الْفَرْقَدَیْنِ مِنَ النُّجُوْمٖ
ترجمہ:
اگر میں چاہتاتواس سے فرقدین ستاروں کی جگہ ہوتا۔
مطلب:
''مَکانَ الْفَرْقَدَیْنِ''اس سے دوری بیان کرنا مقصود ہے جیسے کہتے ہیں:
''ھومِنِّیْ مَنَاطَ الثُّرَیَّا''
وہ مجھ سے ثریا جتنا دور ہے ۔یعنی اگر میں چاہتاتو اس کے قریب نہ جاتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا کیونکہ لوگ طعنہ دیتے ۔
حل لغات:
الفرقدَین:یہ اَلْفَرْقَدُ کا تثنیہ ہے ۔ اَلْفَرْقَدُ:قطب شمالی کے قریب ایک روشن ستارہ کا نام اور اسی کے پہلو میں ایک دوسراستارہ ہے جو اس سے کم روشن ہوتاہے اور یہ دونوں ''فرقدان''کہلاتے ہیں۔ اَلْفَرْقَدُ:نیل گائے کا بچہ۔ ج:فَرَاقِد۔''مِنَ النُّجُوْم''یہ فرقدین کابیان ہے جیسے قرآن پاک میں ہے:
فَاجْتَنِبُوا الرِّجْسَ مِنَ الْأَوْثَانِ وَاجْتَنِبُوا قَوْلَ الزُّور۔(22/30)
من الاوثان''بیان ہے ''الرجس''کا۔ النجوم:مف:النجم: ستارہ ،کوکب،ذاتی روشنی رکھنے والے اجرام سماویہ میں سے ایک جیسے سورج۔
فَإِذَا النُّجُومُ طُمِسَت۔(77/8)
ستارہ ثریہ ۔کسی کے کام یا قرض کی ادائیگی کا مقررہ وقت۔ قسط۔ بے ساق نباتات۔
5۔۔۔۔۔۔
ذَکَرْتُ تَعِلَّۃَ الْفِتْیانِ یومًا وَاِلْحاقَ الْمَلامَۃِ بِالْمُلِیْمٖ
ترجمہ:
میں نے یاد کیاکہ کسی دن نوجوان قصہ کہانیاں بیان کریں گے اورکمینے کے ساتھ ملامت کے ملانے کو۔
مطلب:
اس شعر میں دور نہ ہونے کی وجہ بیان کرتورہاہے:کہ میں نے سوچااگراسے نہ اٹھاؤں گاتو میری یہ بات لوگوں میں مشہور ہوجائے گی پھر جب نوجوان محافل میں قصے کہانیاں بیان کریں گے تو میری مذمت کریں گے اور شعراء اشعار